29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر سرگودھا
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات شعبہ ڈونیشن بکس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرگودھا
ڈویژن کی تمام مینجمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، بعدازاں صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے اسلامی
بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے اُن کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شعبے کی کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے مسائل حل کئے نیز اچھی کارکردگی پر
اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے
خود کفالت ذمہ دار محمد ساجد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری )