دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے میں اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران نے وزٹ کیا IDA RIEU college for the Deaf and Blind میں اسٹاف سے ملاقات کی ادارے کا اور کمپیوٹر لیب کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبہ اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود افراد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فیضان مدینہ میں جسمانی معذور افراد کی accecibility & mobilty جیسی سہولیات موجود ہے اور وزٹ کی دعوت دی ۔اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی کا تعارف ، موبائل اپلیکیشن، Facebook، &YouTube Channel Website کے بارے میں معلومات دیں۔ آخر میں دعوتِ اسلامی کا شائع شدہ رسالہ ربیع الاول کی خوبیاں تحفہ میں دیا۔(رپورٹ: احمد اویس عطاری، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن فار اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں موڑکھنڈا میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈاکٹرز، انجنیئرز، ٹیچرز، بزنس مین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شعبہ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نگران و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران، اراکین ڈسٹرکٹ مشاورت، تحصیل نگران اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے بھی اس اجتماع کے لئے کوشش کیں اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیکر انہیں بھی شرکت کروائی ۔اسپیشل پرسنز افراد کے لئے اجتماع کی ترجمانی سہیل عطاری ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار نے کی۔آخر میں اسپیشل پرسن افراد کو مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: علی حسن عطاری شعبہ اسپیشل پرسن ڈسٹرکٹ ننکانہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ تحصیل مریدکے میں اسپیشل پرسنز کے اسکول میں وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے اساتذہ اور طلباء کو دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ننکانہ سٹی واربرٹن میں اسپیشل پرسنز شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز شخصیات سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دکانوں پر عطیات بکس رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات بکس رکھنے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لالیاں میں اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر ڈیف اور عمومی اسلامی بھائی سمیت تحصیل ذمہ دار اور تحصیل نگران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسن پاکستان سطح کے ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسن کے لئے مدنی مذکرے کی ترجمانی کی اور آخر میں انہیں مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماعات میں آنے اور مدنی مذاکرے میں آتے رہنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ چنیوٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 ستمبر 2022ء کو گلشن شہباز خدا والی بستی کوٹری جامشورو ڈسٹرکٹ میں دعوت اسلامی کے تحت رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور گورنمنٹ سندہ کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جانوروں کا ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں جانوروں کا مفت معاینہ کیا گیااور ادویات و ویکسین بھی دی گئیں۔

ڈائر یکٹرز سندہ لائیو سٹاک ڈاکٹر حذب اللہ بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نظام جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری سید ڈاکٹر افتخار، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض چنا نے بھی کیمپ کا ورٹ کیا۔ مختلف مقامات پر وٹنری ڈاکٹروں نے جانوروں کو ٹریٹمنٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر حذب اللہ بھٹو نے لائیو اسٹاک ڈپاڑٹمنٹ اور دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پرصوبہ سندھ میڈیکل اینڈ لائیو سٹاک ریلیف کیمپ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری ، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر اللہ واریو بلوچ ڈاکٹر مستقیم عطاری، شعبے کے تحصیل ذمہ دار و جامشورو نگران اسد مدنی اور لیاقت عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 دسمبر 2021 کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ کے علاقہ عزیزآباد میں شعبہ رابطہ کابینہ اور ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مزید کام کرنے، کورسز ،مدنی حلقے ، اپنی شخصیات سے مزید رابطے بڑھانے اور ان سے رابطے بنانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔شرکاء اسلامی بہنوں نے مزید اچھے انداز میں کام کرنے کی نیتیں کیں۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی عطیات ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔


پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔ اس مدنی مشورے میں صوبہ بلوچستان کو تنظیمی طور پر علیحدہ صوبہ شمار کیا گیا ۔

صوبہ بلوچستان کا تنظیمی طور پر زون سطح سے ڈویژن سطح تک ذمہ داران کی تقرری کا اعلان ہوا، نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے تقرری کاا علان کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران قاری محمد انور عطاری کو مقرر فرمایا ۔

اس مدنی مشورے میں کراچی مشاورت کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران قاری محمد انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجدکےتحت پچھلےدنوں ذمہ داران نے جڑانوالہ زون میں لاہور روڈ پرکئی سالوں سےویران  مسجدکاوزٹ کیا۔

اس دوران مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی (معاون نگران مجلس پاکستان)سمیت دیگراہم ذمہ داران بھی موجودتھے۔ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمسجد میں نمازشروع کروانےاورمدرسۃالمدینہ کاآغازکرنےکےحوالےاہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں مختلف شخصیات سےملاقات کی جن میں چیف ڈائریکٹر آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد کاشف اعوان،DSP اسپیشل برانچ رانا غلام شبیر احمد خاناورڈائریکٹر PHA عبداللہ نثار چیمہ شامل تھے۔ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلہ ذہنی آزمائش میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔

اس کےعلاوہ SSP ریجنل پٹرولنگ پولیس آفسر مرزا انجم کمال بیگ سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔اس دوران ذمہ داران SSPکےگھر پر آئندہ دنوں دینی حلقہ منعقدکرنےکےحوالےسےکلام کیاجس میں کثیر تعداد میں پولیس افسران سمیت دیگراسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوگی۔

واضح رہےاس دینی حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران مولاناحاجی محمدعمران عطاری اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام  6 نومبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اللہ والی کی ڈویژن مشاورت ، 2 علاقائی ذمہ دار سمیت 5 مدرسات نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیااور ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔ بعد میں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داران نے9نومبر2021ءبروزمنگل سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے Secretary Miniorities Department حافظ عبدالہادی،Additional Secretary Education Department محمدندیم سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دیتےہوئےہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی دعوت دی۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری نے ایڈاپشن آف گورنمنٹ اسکول سے متعلق تفصیلی گفتگوکرتےہوئےاپنی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)