12 ربیع الاول مسلمانوں کے لئے بڑی اہمیت کا دن ہے، اس دن ہمارے پیارے آقا ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی جسے مسلمان بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے، اجتماع میلاد کرواتے اور جلوس میلاد بھی نکالتے ہیں۔

اسی جوش و جذبے کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سرکار ﷺ کی آمد کی خوشی میں ضلع کونسل فیصل آباد سے جلوس میلادکی ابتداء ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی کے ہمراہ کثیر تعداد میں ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس جلوس کا اختتام دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ہوا جبکہ بعد نمازِ عصر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)