10 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں گوجرانوالہ بورڈ پنجاب
پاکستان میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں گوجرانوالہ بورڈ کے ملازمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس میلاد اجتماع میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرتِ طیبہ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے
ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں سرکاری طور پر 4 حج اور 8 عمرے کے ٹکٹس کی قرعہ اندازی کی گئی۔(رپورٹ: علی حسن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)