عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے وائس چانسلر پروفیسر کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ذمہ داران حاجی غلام نبی عطاری (پی ایچ ڈی اینڈ ایم فل ذمہ دار کراچی)، محمد مہشید عطاری مدنی (شعبہ تعلیم کراچی سٹی ذمہ دار) اور عبد المصور عطاری (کراچی سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار) موجو تھے۔(رپورٹ:محمد مہشید عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)