10 رجب المرجب, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے شہر
بہاولپور میں واقع حسینی چوک میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے تحت 12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ
اجتماعِ میلادکا اہتمام کیا گیاجس
میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
شہر ہاسٹل ذمہ دار شاہزیب
عطاری نے ”حسنِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سرکار ﷺ
کے حسن کے بارے میں شرکا کو بتایا۔
آخر میں اسٹوڈنٹس کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی دینی
و اخلاقی اعتبارسے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
شیراز عطاری بہاولپور میٹرو پولیٹن سٹی ذمہ شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)