26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام مورخہ 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر گجرات میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہجہانگیر
روڈ گجرات میں ”احکام مسجد کورس“ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس میں مسجد انتظامیہ، امام صاحبان اور مقامی ذمہ
دارانِ دعوت اسلامی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
دورانِ
کورس رکنِ شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی نے احکام مسجد، چندے و وقف کے ضروری
احکام اور متولی کی ذمہ داری کو آسان انداز میں بیان کیا۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرعی ذمہ داریوں اور
تقاضوں کے مطابق متعلقہ افراد کو مسجد کی خدمت کرکے ثوابِ آخرت کمانے کی ترغیب
دلائی نیز کورس کے اختتام پر شرکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ”احکامِ مسجد
کورس“ کے انعقاد پر شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)