11 نومبر کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی دنیا کی ایک ایسی عالمی اسلامی تنظیم ہے جس میں ہر شعبے کے افراد کو بآسانی علمِ دین
سیکھنے، تبلیغ دین کے لئے خدمت پیش کرنے، روز مرہ کی زندگی گزارتے ہوئے عبادات میں
مشغول ہونے اور اپنے اندر خوفِ خدا، عشق رسول اور بزرگان دین کی عقیدت و محبت پیدا
کرنے کے لئے موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان سب کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف ایونٹس اور تقاریب کا انعقاد
بھی ہوتا رہتا ہے جبکہ پابندی کے ساتھ دنیا بھر میں ہر ہفتے بروز جمعرات بعد نماز
مغرب اور کئی مقامات پر بعد نماز عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں لاکھوں عاشقان
رسول شریک ہوکر اپنے قلوب کو منور کرتے ہیں۔
ہر
ہفتے کی طرح 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب رات 7:25 بجے براہ راست
مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگاجس میں مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
دعوتِ اسلامی کےتحت دنیابھرمیں شعبہ
جامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ اورکنزالمدارس کےجملہ اخرجات کےلئےٹیلی تھون کااہتمام
کیاگیاجس میں ذمہ داران نےبھرپوراندازسےدعوتِ اسلامی کےلئےٹیلی تھون جمع کئے۔
اسی سلسلےمیں 7اکتوبر2021ءبروزاتوارنگرانِ شعبہ
جامعۃ المدینہ (بوائز
)مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نےذمہ داران کےہمراہ ملتان ریجن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اکثر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام اورناظمِ اعلیٰ سے ملاقات کی ۔
نگرانِ شعبہ نے ٹیلی تھون کے حوالے سے ملتان ریجن
کےجن جامعات المدینہ کادورہ کیااُن میں چندیہ ہیں:
1. جامعۃ المدینہ خان پور جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 167 یونٹ جمع
کئے۔
2.جامعۃ المدینہ رحیم یار خان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 42 یونٹ جمع
کئے۔
3.جامعۃ المدینہ صادق آباد جس میں طلبۂ کرام
واساتذۂ کرام نے 95 یونٹ جمع کئے۔
4.مرکزی جامعۃ المدینہ ملتان جس
میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 112 یونٹ
جمع کئے۔
5.جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 50 یونٹ جمع کئے۔
6.جامعۃ المدینہ بہاؤالدین زکریا ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 84 یونٹ جمع کئے۔
7.جامعۃ المدینہ خانقاہ شریف ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 102 یونٹ جمع کئے۔
واضح رہےٹیلی تھون کاسلسلہ ابھی بھی جاری ہےآپ
سب بھی دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی
تھون( عطیات مہم) میں اپنا حصہ ملاکر ڈھیروں ثواب کمائیں۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےتحت 7نومبر2021ءبروزاتواررکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمداسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کےسلسلےمیں کراچی ریجن اور حیدر آبادریجن کا شیڈول رہا۔
رکنِ شویٰ نے حیدر آباد ریجن کے اکثر جامعات المدینہ کادورہ کیاجس میں
انہوں نے میر
پور خاص کی مختلف مارکیٹوں کاوزٹ
کیا۔دورانِ وزٹ شخصیات کودعوتِ اسلامی کےشعبے جامعۃالمدینہ کاتعارف پیش کرتےہوئے
ٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانےکاذہن دیاگیاجس پر کئی شخصیات نےاسی وقت ٹیلی تھون کی
رقم جمع کروادی۔
اس کےعلاوہ اکثر جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام و
اساتذہ ٔکرام نے بھی رکنِ شوریٰ کی بارگاہ میں ٹیلی تھون کی رقم
پیش کی۔بعدازاں رکن ِشوریٰ کامختلف جامعات المدینہ کا بھی وزٹ رہا جن میں سےچند یہ
ہیں:
1.جامعۃ المدینہ میر پور خاص ۔
2.جامعۃالمدینہ آفندی ٹاؤن ۔
3.جامعۃالمدینہ ٹنڈو آلہ یار جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 30 یونٹ پیش
کئے اور 126 یونٹ کرنے کا ہدف دیا۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبے جامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ
اورکنزالمدارس بورڈکےجملہ اخرجات کے لئے7 نومبر2021 بروز اتوار دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی عطیات مہم (ٹیلی تھون ) کے حوالے سے دنیا بھر میں مدنی بستے(اسٹالز)
لگائے گئےجہاں عاشقانِ رسولﷺ نے آکر مدارس المدینہ و جامعات المدینہ اور کنز
المدارس تعلیمی بورڈ کے قیام و انتظام کے جملہ اخراجات کےلئے اپنے عطیات ، صدقات،
فطرہ ،زکوۃ دعوت اسلامی کو دیئے۔
اسی سلسلےمیں جانشینِ امیرِ اَہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی کراچی ریجن کے ایک علاقے میں مدنی بستوں پر
آمد ہوئی جہاں آپ نے ٹیلی تھون کے بستوں
کا وزٹ کیا ۔ جانشینِ امیرِ اہل سنت نے تمام
ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےاپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔
اس کےعلاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری اور استاذُ
الحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی کی بھی کراچی ریجن کے ایک علاقے میں مدنی بستوں پر آمد
ہوئی ۔انہوں نے ٹیلی تھون کے بستوں کا وزٹ
کرتےہوئے خود بھی ٹیلی تھون میں اپنا حصہ مدنی اسٹال پر جمع کروایا ۔بعدازاں تمام
ذمہ دارن کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اراکینِ شوریٰ سمیت ذمہ داران کاٹیلی تھون
کےسلسلےمیں پاکستان بھرکاشیڈول
7 نومبر2021 بروز اتوار کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی عطیات مہم (ٹیلی تھون ) کے حوالے سے دنیا بھر میں مدنی اسٹالز لگائے
گئےجہاں عاشقانِ رسولﷺ نے مدارس المدینہ و
جامعات المدینہ اور کنز المدارس تعلیمی بورڈ کے قیام و انتظام کے جملہ اخراجات
کےلئے اپنے عطیات ، صدقات، فطرہ اورزکوٰۃ دعوت اسلامی کو دیئے۔
اسی سلسلے میں ملک بھر سے دعوتِ اسلامی کے تحت لگنے والے مدنی بستے(
اسٹال) پر اراکین ِشوریٰ اور شعبہ
جامعۃ المدینہ کے اہم ذمہ داران نے اپنے اپنے شہروں میں لگے ہوئے مدنی بستوں(اسٹالز )پرجا کر یونٹس
جمع کئے۔ذمہ داران نےاس مہم کے لئےجامعات المدینہ میں جا کر شخصیات سے ملاقات کر تےہوئے عطیات اکٹھے کئے۔
کراچی ریجن سے رکن ِ شعبہ مولانا سیّد ساجد عطاری اور تمام ناظمینِ
اعلیٰ سمیت شعبے کے تمام ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کے اس عطیات مہم میں حصہ
لیانیزکراچی ریجن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے بھی علاقوں
اور مارکیٹوں میں جاکر عطیات اکٹھے کئے
اورمدنی بستوں پر جمع کروائے۔رکنِ شوریٰ
نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےاپنی دعاؤں سےبھی نوازا۔
فیصل آباد ریجن سے رکن ِ شعبہ مولاناسیّدناظم عطاری مدنی اور اہم ذمہ
داران سمیت ناظمینِ کرام نےطلبۂ کرام کے سرپرستوں وشخصیات سے ملاقات کرتےہوئےٹیلی تھون کے لئے
عطیات اکٹھے کئے۔
اسلام آباد ریجن سے ریجن نگران و رکنِ شوریٰ نےرکن ِ شعبہ مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی کے ہمراہ اساتذہ ٔکرام کی ٹیلی تھون کے حوالے سے رہنمائی
فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کےعلاوہ رکن ِ شعبہ نے ناظمینِ اعلیٰ اور
تمام ذ مہ داران کے ساتھ مل کر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام کے سرپرستوں سے ٹیلی
تھون کے لئے عطیات اکٹھے کئے ساتھ ہی
مارکیٹوں میں جا کر شخصیات سے ملاقات
کرتےہوئے ٹیلی تھون کے لئے عطیات اکٹھے کئےاور دعاؤں سے نوازا۔ریجن میں مختلف
شہروں میں تمام ذمہ داران نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
لاہور ریجن سے رکنِ شعبہ مولانا محمد نوید عطاری مدنی نے ناظمین ِکرام سے ٹیلی تھون کے لئےعطیات
موصول کئے اور ریجن کے اکثر مدنی بستوں(اسٹالز) پر جا کر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتےہوئے ان
کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔اس عطیات مہم میں تمام ناظمین اعلیٰ نے بڑھ چڑھ کر حصہ
لیا اور اچھی تعداد میں عطیات اکٹھے کئے۔
ملتان ریجن سے رکنِ شعبہ مولانا احسان الحق عطاری مدنی نے ریجن میں
مختلف مقامات پر قائم مدنی بستوں(اسٹالز) پر جاکر ٹیلی تھون کے لیے عطیات جمع کئے
۔اس دوران تمام ناظمینِ اعلی ، اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام نے بڑھ چڑھ
کر حصہ لیا۔رکنِ شعبہ نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
مزیدرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے بھی اس عطیات مہم میں تمام ذمہ داران
کے ہمراہ مل کر حصہ لیا اور خوب عطیات اکٹھے کئےنیزمدنی بستوں(اسٹالز) پر جاکر تمام ذمہ
داران سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے دعاؤں سے نوازا۔
حیدرآبادریجن کے تمام ناظمینِ اعلیٰ، اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام نے
بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 3 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون ڈویژن بنوں روڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں نعتِ رسول ﷺ پڑھی
گئی اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ نیتیں پیش کیں نیز ٹیلی تھون کے لئے ڈونیشن بھی جمع ہوئے۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کابینہ میں
محفل نعت میں کاانعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’شان مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
مزید بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی نیتیں کروائی جس پر وہاں موجود بعض اسلامی بہنوں نےہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون جمع کروائے۔ اس کے بعد
صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار
نے پُر سوز دعا کروائی اور محفلِ نعت کے آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور فیضان
نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کی طرف سے پچھلے دنوں بحریہ
ٹاؤن کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا
جس میں کابینہ نگران مع مشاورت کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرنگران عالمی مجلس ِمشاورت اور کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیانات کئے اس
کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی تر غیب دلائی اور
اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی نیت کروائی ۔
ساؤتھ لندن کے
شہر کروڈن Croydon میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات ساؤتھ لندن کے شہر کروڈن Croydon
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی۔
حیدر آباد کی بینکویٹ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد،
مولانا عمران عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 2 نومبر 2021ء کو حیدر آباد میں قائم ایک بینکویٹ میں شخصیات
اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، تاجران، ٹرانسپورٹرز، بلڈرز اور دیگر اہم
شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کے دینی و فلاحی کاموں میں مالی تعاون کرنےکے ساتھ 7نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں
بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری مدنی بھی موجو دتھے۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام 4نومبر2021ءبروزجمعرات
SBBU یونیورسٹی سانگھڑ میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سطح کےذمہ دارہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) عبد الوہاب عطاری نے ’’سیرت مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس اجتماعِ پاک میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس ، فیکلٹی
ممبرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور ڈائریکٹر کیمپس
نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر SBBU یونیورسٹی کیمپس نےاپنے تاثرات کا
اظہار کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی کاشوں کوسراہا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ
اورکنزالمداربورڈکےجملہ اخرجات کےلیےملک بھرمیں ٹیلی تھون کاسلسلہ جاری ہےجس میں
ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی بھرپوراندازسےاپنااپناحصہ ملا رہےہیں۔
اراکینِ شوریٰ کابھی اس حوالے سے مختلف شخصیات
سےملاقات کاسلسلہ جاری ہے،پچھلےدنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین رکنِ شوریٰ ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری ،رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری اوررکنِ شوریٰ
حاجی وقارالمدینہ عطاری کی قیصر امین بٹ DSP لیگل سیالکوٹ سےملاقات ہوئی جس میں رکنِ
شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت نے DSPکودعوتِ
اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےبارے میں بتاتے ہوئے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانےکی
ترغیب دلائی جس پرانہوں نے دو یونٹ دعوتِ اسلامی کوپیش کئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمدشاہد عطاری نے DSPکودعاؤں
سے بھی نوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام
حیات القرآن مسجد بہاولپور روڈ ، شجاع آباد میں 3 دن(30 ،31اکتوبر اوریکم نومبر) کا روحانی علاج کورس منعقدہوا جس میں ملتان ریجن سے آنے والے مختلف اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نےشرکت کی۔
مبلغینِ دعوتِ اسلامی یونس عطاری،طارق عطاری اور عاقب عطاری
نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےتعویذات لکھنے، تعویذات دینےاور امت کی
خیر خواہی کرنے کاذہن دیا،دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت
کا سلسلہ رہا جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)