11 اکتوبر 2022ء کو نیو کراچی فیصل کالونی ٹاؤن میں زیر تعمیر جمال مصطفی مسجد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جمال مصطفی مسجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔

دوران تربیت ریاض عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے غسل میت کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ ادا کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔ بعدازاں فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، ہر ماہ تین دن سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)