12 ربیع الاول کو اللہ عزوجل کے پیارے نبی، محمد عربی ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی جس کی خوشی میں دنیا بھر کے عاشقانِ رسول ہر سال جوش و خروش کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ میلاد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، سر پرستوں اور علمائےکرام سمیت دیگر عوامِ اہلسنت میں سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا ﷺکی شان میں لکھی گئیں نعتیں پڑھیں۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے پیارے آقا ﷺ کی شان و عظمت کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے اسلامی طریقہ ٔ کار کے مطابق زندگی گزارنے کے بارے میں شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی۔

مزید اجتماع میں شریک عاشقان رسول نے سحری کی نیز صلوٰۃ و سلام پڑھا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کر وائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)