26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے ڈسٹرکٹ چکوال میں اجتماعِ
میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت قرب و جوار سے آنے
والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی
بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران
مولانا اسرار احمد عطاری مدنی نے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان
کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد ِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بتائے۔
مزید ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول میں رہتے ہوئے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عثمان عطاری شعبہ کارکردگی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)