21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گونگے، بہرے اور نابینا
افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے
لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار محمد کامران عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ گورنمنٹ مڈل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر حسن ابدال
اٹک کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار محمد
کامران عطاری نے گونگے، بہرے اور نابینا کی الگ الگ کلاسوں میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا جس میں انہوں نےاسپیشل پرسنز کو سنتیں و آداب سیکھائے نیز انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف
کروایا۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)