حیدرآباد کے شفٹ تعلیمی
ذمہ داران و معاونین کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کے تحت حیدرآباد کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کے لئے ٹریننگ سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے ذمہ داران و معاونین کی
تربیت کی۔
دورانِ ٹریننگ سیشن محمد عرفان عطاری نے شرکا سے
اپنی شفٹوں میں تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو ترتیب دینے اور ان کا
معیار بہتربنانے نیز اسے برقرار رکھنے کے
حوالےسے مختلف نکات بیان کئے۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں رکنِ شعبہ محمد
عرفان عطاری کے معاون سیّد انس عطاری نے بھی شعبے کی اپڈیٹس اور نیو ٹولز کے متعلق
شرکا کی ذہن سازی کی۔
سیشن کے
اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی رکنِ شعبہ عامر سلیم عطاری اورعمران
عطاری نے حوصلہ افزائی کی نیز انہیں تحائف
بھی پیش کئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز
ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)