فیصل آبا دکے علاقے چوہڑ ماجرا غلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز میں 11 اکتوبر 2022ء بروز منگل تربیتی سیشن ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں فیصل آباد میٹروپولیٹن کے ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں اپنے سرپرستوں کے ہمراہ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)