دعوتِ اسلامی کے تحت  2 اکتوبر 2022 ءبروز اتوار میر پور خاص شہر میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ معجزاتِ نبی ﷺ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا نیز پابندی سے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم اکتوبر 2022 ء بروز ہفتہ پاکستان حیدرآباد شہر میں قائم شعبہ دارالسنہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں رہائشی کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار کرنے اور داخلوں کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے۔ اس کے بعد اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔


عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات میونسپل کارپوریشن ہال فیصل آبادمیں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند، ڈسٹرکٹ انچارج کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس صادق صواتی، شہر بھر سے علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کانفرنس دارالافتاء اہلسنت کے مولانا محمد اویس عطاری نے ”حسنِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آپ ﷺ کے حسن و جمال کے واقعات بتائے نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سرکار علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار، حیدرآباد میڑوپولیٹن نگران سمیت ضلع تا ٹاؤن سطح کی تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دینے کے طریقہ کار پرتربیت کی۔ مزید ذمہ داران کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل حل کرتے ہوئے دیگر دینی کاموں پر اہداف دیئے اور تربیت کی۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2022 ء بروز اتوار میر پور خاص شہر میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار، ضلع تا ٹاؤن ذمہ دار سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  30 ستمبر 2022ءبروز جمعہ کراچی سٹی کی نگران و شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی نگران تا ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ شکریہ امیر اہل سنت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں تقسیم کاری، ماہانہ کارکردگی، منسلک کا ڈیٹا، رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار دینی کاموں کی کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ مزید نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیرہ شریف میں اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سب رجسٹرار بھیرہ شریف مہر خضر حیات ہرل، تحصیل بھیرہ کے تمام ریونیو افسران اور حلقہ افسران سمیت اسٹاف کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں تحصیل بھیرہ شریف کے نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پیدائشِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سرکار ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی طرف سے 30 ستمبر 2022ء  کو تنزانیہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے لئے ’’ہمارا کردار کیسا ھونا چاہئے‘‘اس پر تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے  تحت 30 ستمبر 2022ء کو نیا آباد میں ڈسٹرکٹ سطح پر محفلِ میلاد کا اہتمام ہوا جس میں خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی مجلس مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا پھر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا فرمائی اور آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لئے نیا گھر لینے کے سلسلے میں مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پردہ باغ پشاور میں ہونے والے سالانہ اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگرانِ ڈویژن مشاورت پشاور محمد توصیف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے مقامی تھانہ فقیر آباد میں SHO حاجی محمد ظفر خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اجتماعِ میلاد کی سیکورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں SHO حاجی محمد ظفر خان نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آخر میں ذمہ داران نے SHO کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پردہ باغ پشاور کے عظیم الشان اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے وفد (جن میں ایم پی اے راشد خلجی بھی شامل تھے) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں سے ہوئی۔

اس دوران ذمہ داران نے وفد کے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز 12 ربیع الاول کی شب ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ میلاد میں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 7 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے قائد اعظم ہاسٹل میں میلادِ اجتماع منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت رسولِ مقبول ﷺ پڑھا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی انجینئر کبیر عطاری نے ”والدین مصطفٰی ﷺکی عظمت و شان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے درود و سلام اور رقت انگیز دعا میں شرکت کی۔(رپورٹ:حسن علی عطاری، یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے حلقہ کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اس کا عملی طریقہ کروایااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے امام صاحب عبدالرحمٰن عطاری اور مدینہ ٹاؤن کے نگران مزمل عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)