ملک گارمنٹس مدھریانوالہ
روڈ حافظ آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان کا وزٹ
بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پا ک کی تعلیم دینے
اور انہیں ضروریاتِ دین کے مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ
بالغان کے تحت 10 اکتوبر 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے ملک
گارمنٹس مدھریانوالہ روڈ حافظ آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان کا وزٹ کیا۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مکرم عطاری نے وہاں موجود فیکٹری کے مالک ملک منور عطاری
سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے انہیں گھر گھر اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
نے مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے والے معلم کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے
شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔(رپورٹ:ندیم
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)