دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کی۔

دوران مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کو ماہانہ میٹنگ پابندی کے ساتھ منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز تین دن کے رہائشی کورسز میں اضافے کا ہدف دیا۔

٭دوسری طرف پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت مدینہ شریف کی حاضری کے متعلق منعقد کی گئی تھی۔ اس کا آغاز تلاوۃ قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ مکہ معظمہ کی عظمت اور حاضری مدینہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی دعوت دی۔