دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام بلجئیم کے شہر( Brussels and Antwerpen )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلجئیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے تربیت کی نیز 7 نومبر2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے اور ہدف پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  بلجئیم (Belgium) کے شہر ہوبوکین (Hoboken) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شب و روز پر مقرر کابینہ اسلامی بہن نے”شان مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہم العالیہ نےرسالہ”فیضان امام احمد بن حنبل“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی کم و بیش 2ہزار724 اسلامی بہنوں نے رسالہ” فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکےذمہ داران نے مولانا راشد علی عطاری مدنی(ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ)کےہمراہ دینی کاموں کےسلسلے میں عاشقانِ رسول کےادارے نعمان بن ثابت کاوزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےادارےکےمہتمم علامہ پیر اشرف شاد ترابی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری کام کرنے کے حوالےکلام کیاجس پرانہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں ملتان  میں قائم شعبہ جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ )کےزیرِاہتمام ایک نشست کاانعقادکیاگیاجس میں مولانا راشد علی عطاری مدنی(ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ) نے طلبۂ کرام میں ’’مقالہ نگاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔

بعدازاں مولانا راشد علی عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی اور سلیم بلالی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شیخ الحدیث مولانا غلام شبیر سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی ، مولانا انصر عطاری مدنی ، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذۂ کرام سے ملاقات کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران نےملتان میں قائم جامعہ عربیہ انوارالعلوم کادورہ کیاجہاں انہوں نے شیخ الحدیث حضرت علامہ سیّد ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعۃ الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا احمد سعید صاحب سے بھی ملاقات کی۔

ذمہ داران نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور اس میں جاری طلبہ ٔ کرام کے تحریری مقابلے کے حوالے سےبریفنگ دی جس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک وقبائلی رہنما ڈاکٹر جان محمد صافی کاایکسیڈنٹ ہوگیا،اسی سلسلےمیں ڈویژن سبی  میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے اُن عیادت کرتے ہوئےصحت یابی کےلئےدعاکروائی جس پرانہوں نےاظہار تشکر کیا ۔

ریجن ذمہ دارنےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیااور مدنی مرکزفیضان مدینہ سبی کے وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔اس موقع پر محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےگوگڑہ رئیسانی ضلع کچھی میں منعقدہونےوالےمحفلِ میلادِ مصطفیٰﷺمیں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفیع محمد سولنگی، ڈی ایس پی مچھ بولان ارشاد علی گولہ ،انسپکٹر سی ٹی ڈی ضلع کچھی، او ایس آئی ایس پی کچھی حنیف بلوچ ،ایس پی ڈھاڈر ضلع کچھی کے دیگر اسٹاف شامل تھے۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مخدوم زید احمد سائیں (مرکزی امیر و بانی جماعت مخدومیہ درگاہ عالیہ محمد پور شریف گھوٹکی سندھ)اور ان کے بھائی جان مخدوم ماجد علی، سیاسی و سماجی شخصیت صلاح الدین چشتی، نادرا آفسر رفیق ہاڑا ،اقبال سولنگی اوربلوچستان کے معروف کمپیئر مجیب اللہ قادری سمیت دیگر شخصیات سےملاقات کرتےہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارے میں بتایا۔

واضح رہےاس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن کے ذمہ دار محمد اسحاق عطاری اور نگرانِ کابینہ غلام شبیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام 2نومبر2021ءبروزمنگل سکھر IBA یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ہیڈآف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد الوہاب عطاری نے’’ سیرتِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماعِ میلاد میں اسٹوڈنٹس ، فیکلٹی ممبرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور وائس چانسلر میر محمد شاہ سمیت کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

بعدازاں وائس چانسلر نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ: سیّد جنید علی شاہ عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت کلفٹن کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کوٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینےاوردوسروں کواس کی ترغیب دلانےکاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے کلفٹن کے مختلف تاجران سے ملاقاتیں کیں اورانہیں بھی ٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانےکےحوالےسےذہن سازی کی جس پرانہوں نےاپنےتعاون کی یقین دہانی کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے پیرِ پیراں، میرِ میراں حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی  حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کا عرسِ پاک ہر سال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ربیع الآخر کا مہینا شروع ہوتے ہی مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جن کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوتا ہے جبکہ امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ نکالتے ہیں ، اس کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہعاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات عطا فرماتے ہیں۔ اِن مدنی مذاکروں کا اختتام اجتماعی دعا اور صلاۃ و سلام پر ہوتا ہے۔

رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے رکن مفتی علی اصغر عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا ہے کہ یکم ربیع الآخر آج 6 نومبر کی شب کو ہوگی۔ اسی مناسبت سے آج را ت سے 11 ربیع الآخر تک مدنی مذاکروں کا آغاز ہوجائے گا جن میں تلاوت و نعت خوانی اور جلوسِ غوثیہ، سوالات و جوابات اور دعا و صلاۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا۔

مدنی مذاکرے کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا کرے گا جس میں امیرِ اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خود تشریف فرماہوں گے جبکہ تمام مدنی مذاکرے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کئے جائیں گے جسے لاکھوں کروڑوں ناظرین اپنے گھر بیٹھے ملاحظہ کرسکیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول کو دعوت دی جاتی ہے کہ جن اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی آنا ممکن ہو وہ یہاں تشریف لاکر اور دیگر عاشقانِ رسول مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں اور علمِ دین کے نور سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ کراچی میں 12 ماہ مدنی قافلوں کےمسافر اسلامی بھائیوں کےلئے اصلاح ِاعمال کورس کااہتمام ہوا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےبعدنمازِفجرشرکائے کورس کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کرتےہوئے اپنے اپنےعلاقوں میں دینی کاموں کواحسن اندازسےکرنےکی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)