صوبہ پنجاب
کی صوبائی اور ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دینی کاموں کے حوالے سے 8 نومبر 2024ء کو صوبہ پنجاب کی صوبائی اور ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ترغیب پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے اور
اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
علمِ دین کو
فروغ دینے، لوگوں کے دینی و دنیاوی
مسائل حل کرنے، اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس
میں علمِ دین عام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے
جوابات دیئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 16 نومبر 2024ء کو
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام
کیا جائے گا جس کا آغازبعد نمازِ عشا رات
تقریباً 8:15 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سے ہو گا۔
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی،دنیاوی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
واضح رہے آج ہونے والا مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر
راہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا ، ملک و بیرونِ ملک میں رہنے
والے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علمِ دین حاصل کریں۔
سینٹر محمد عبد القادر کی سیکٹر جی الیون مرکز فیضانِ
مدینہ میں تشریف آوری
گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون مرکز میں واقع فیضانِ مدینہ میں سینٹر محمد عبد القادر کی تشریف آوری ہوئی جہاں نگران شوریٰ، نگران پاکستان اوراراکین شوریٰ سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی جس پر سینٹر محمد عبد القادر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی گئی جس پر سینٹر محمد عبد القادر نے دعوت قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
مذہبی اتاشی
ڈاکٹر عبد الرحمٰن کی فیضانِ مدینہ
جی الیون مرکز میں تشریف آوری
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری اس وقت
نیکی کی دعوت کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں جہاں آپ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے
کاموں میں مصروف ہیں وہیں شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی سلسلہ ہے ۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی پچھلے دنوں ایمبیسی آف ترکیہ
اسلام آباد پاکستان میں تعینات مذہبی اتاشی ڈاکٹر عبد الرحمٰن کی فیضانِ مدینہ جی الیون مرکز آمد ہوئی ۔اس موقع پر نگران شوریٰ و نگران پاکستان و دیگر
اراکین شوریٰ بھی موجود تھے۔
مولانا حاجی عمران عطاری نے مذہبی معاملات کو باہمی مشاورت سے شرعی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دینی و فلاحی کرنے پر
کلام کیا جس پر ایمبیسی
آف ترکیہ اسلام آباد پاکستان میں تعینات مذہبی اتاشی ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
نگران شوریٰ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی وزٹ کی دعوت دی جبکہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے بھی ترکیہ آنے کی دعوت دی ۔(کانٹینٹ:
محمد شعیب احمد عطاری)
شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے
12نومبر2024ء کو گلگت بلدستان سکردو میں ریسکیو
کے ڈویژنل آفیسر سے ملاقات کی اور انہیں
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ مدنی کورسز سمیت دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی
دینی،فلاحی اور خیر خواہی خدمات سے آگاہ کیا۔
شارٹ ٹائم معلمین ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی
نے ملاقات میں ریسکیو کے ڈویژنل آفیسر کو ریسکیو میں کورسز کروانے کی دعوت دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن کا بھی تعارف کروایا جبکہ اسٹاف میں فرائض علوم
کورس کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
12 دینی کاموں پر مشتمل کتابیں
مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی کا ایک اشاعتی ادارہ
ہے۔ جس سے کتب و رسائل شائع کیے جاتے ہیں۔ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف
کتب و رسائل کے مختلف زبانوں میں تراجم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالک میں بھیجنے کا سلسل ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں مکتبۃ المدینہ نے 12 دینی کاموں پر مشتمل الگ الگ کتابیں جاری کی ہیں جس کے
مطالعے سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
اگر آپ بھی ان کتابوں سے مستفید ہونے کے خواہش مند ہیں تو ابھی گھر بیٹھے آن لائن آڈر کرسکتے ہیں۔ آن لائن آڈر کرنے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں یا مکتبۃ المدینہ کی قریبی برانچ سے ہدیۃ طلب فرمائیں ۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
اللہ پاک عزوجل کی دی ہوئی توفیق اور اس کے
پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر عنایت سے دعوت اسلامی آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی میں شب و روز مصروف عمل نظر آتی ہے۔ اسی سلسلے میں 13نومبر2024 کو پاکستان کے
شہر راجن پور میں کسان اجتماع منعقد
ہوا ۔
کسان اجتماع میں نگران مجلس FGRF حاجی
شفاعت علی عطاری نے سیلاب متاثرین میں2000 ایکڑ اراضی کا بیج تقسیم کیا جس پر کسانوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا
کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے: FGRFدعوت اسلامی
کا ایک فلاحی شعبہ ہے جس کے مختلف ڈیپارٹمنٹ
ہیں جن کے ذریعے یہ اپنی خدمات پیش کرتا
ہے ۔ ان ہی میں سے ایک ڈیزاسٹر
مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہے جو سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک اور طبی سامان فراہم
کرتا ہے۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد
عطاری)
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے ذمہ دار ان نے
13نومبر2024 کو نیکی کی دعوت کے سلسلے
میں پاکستان کے شہر جیکب آباد کے مقامی
اسکول کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور اسکول اسٹاف سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ڈسٹرکٹ نگران محمد اویس عطاری اور تحصیل نگران محمد اظہر عطاری نے بچوں کو نماز، قرآن اور بڑوں کا ادب کس طرح سیکھائیں کےمتعلق گفتگو کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہونے والی خدمات سے آگاہ کیا جس پر ٹیچرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
2025 میں اسلامی اور ہجری مہینوں کا متوقع آغاز و اختتام اور دورانیہ
پرمشتمل ایک شاندار رپورٹ
الحمد اللہ
عزوجل عاشقان رسول کی تحریک دعوت اسلامی خیر خواہی امت کے جذبے کے تحت مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اسی سلسلے میں شعبہ فلکیات وقتا فوقتا اپنی خدمات پیش کرتا رہتا ہے ۔
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے ایجادکردہ علمِ توقیت کے اصول و قوانین کے
مطابق دنیا بھر کے بے شمار شہروں (بشمول
حرمین طیبین) کے اوقاتِ نماز اور
سحروافطار کے نقشہ جات تیار کئے ہیں ۔ ان نقشہ جات کو مکتبۃُ المدینہ نے چھاپ کر
مقامی مساجد اور گھروں کی زینت بھی بنا دیا ہے، بلکہ مجلسِ توقیت کے اراکین کی
کوشش سےپاکستان بھر کے تقریباً پونے دو ہزار مقامات کے اوقاتِ نماز ،سحروافطار اور
سمتِ قبلہ پر مشتمل عظیم الشان کتاب بنام ”اوقاتِ نماز برائے پاکستان“ بھی چھپ کر
منظرِ عام پر آچکی ہے۔
شعبہ فلکیات کی ایک اور خدمت پیش نظر ہے 2025 میں
اسلامی اور ہجری مہینوں کا متوقع آغاز و
اختتام اور دورانیہ پر مشتمل ایک شاندار رپورٹ جاری کیا ہے جس سے آپ خود بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور دیگر مسلمانوں کے لئے اسےزیادہ
سے زیادہ شیئر کر کے خیر خواہی امت کے عظیم کام میں اپنا حصہ شامل کر کے ثواب
کے حقدار بھی بن سکتے ہیں۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)
مزید معلومات کے
لئے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر رابطہ کریں
Whatsapp#03177799717
تاریخِ اسلام میں ایسے کئی بزرگانِ دین رحمہم
اللہ المبین گزرے ہیں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے دینِ اسلام کو ترقی و عروج دیا اور
اپنی تمام تر زندگی علمِ دین حاصل کرنے
اور اسے پھیلانے میں صرف کردی۔دنیا میں سب سے زیادہ اسلامی کتابیں لکھنے والے
علمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم میں نویں صدی کے مُجَدِّد، حافظُ الحدیث، شیخ الاسلام حضرت علامہ امام
جلالُ الدین سُیُوطی شافعی رحمۃُ اللہِ
علیہ بھی ہیں۔
امام جلالُ الدین سُیُوطی شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت کے بار ےمیں آگاہی دینے اور لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دینے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ
اللہ علیہ“ پڑھ
یا سُن لے اُسے بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کو ماں باپ
سمیت جنت الفردوس میں داخلہ نصیب کر۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ
فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ میں اسپیشل پرسنز کا ماہانہ اجتماع ہوا جس میں کثیر
تعداد میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے نے شرکت کی ۔
اجتماع میں
فیصل آباد ڈویژن ذمہ دارمحمّد نعمان عطاری نے اشاروں میں سود اور سچائی کے بارے میں
بیان کرتے ہوئے حاضرین مجلس کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)
فیضان مدینہ مانسہرہ ہزارہ ڈویژن میں 9نومبر2024 کو ایک
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ کے پی کے کے ذمہ داران سمیت نگران مجلس اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری ،صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ڈویژن
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی منصور عطاری نے شعبے کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے ذمہ داران کو 12دینی کام مضبوط کرنے
کے ساتھ ساتھ 1ماہ اور 12ماہ کے مدنی قافلے کا بھی ذہن دیا ۔ اس موقع پر اچھی
کارکردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی دئیے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)
Dawateislami