العطار ٹاؤن، میرپور خاص میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز 12 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈویژن مشاورت حافظ محمد زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور ذمہ داران کوعملی طور پر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: قاری افتخار عطاری نگرانِ میرپور خاص ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شعبے  کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےکراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان عطاری اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار مولانا محمد علی عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن مین رکنِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے کام، ماہِ ہفتہ وار اجتماع، پیرول میں مدرسین کی حاضری بروقت لگانا اور ماہانہ شعبہ کارکردگی کا اندراج و اتفاق کرنا شامل تھا۔

بعدازاں کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی سٹی پر ذیلی مشاورت کا اعلان کیا جبکہ ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کے مطابق شیڈول بنانے اور اپنے شعبے کو خودکفیل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد فراز عطاری، سٹی ذیلی مشاورت ذمہ داران، مولانا قاری محمد حمزہ عطاری مدنی، قاری محمد شعیب عطاری، مولانا قاری محمد اظہر عطاری مدنی، قاری محمد صابر عطاری ،ڈسٹرکٹ ذمہ داران ، قاری محمد احسن عطاری، قاری محمد مظفر عطاری، قاری محمد حارث عطاری، مولانا قاری عبدالباسط عطاری مدنی، قاری محمد ساجد عطاری، قاری عبدالمبین عطاری، معاون قاری عبدالوکیل عطاری اورمعاون قاری محمد حامد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا عبدالباسط عطاری مدنی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان سوشل میڈیا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رکت رہی۔

اس دوران شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی مضبوطی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے معلم مدنی قاعدہ کورس کروانے، ماتحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے، دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل نکالنے اور شیڈول کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: مولانا عبدالباسط عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادG-11 کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم ، چکوال، تلہ گنگ ، راولپنڈی اور اٹک کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور خادمین و محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار محمد بلال عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتےہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے نیز تمام ذمہ داران کو 22، 23 اور 24 دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمدجاسم عطاری ڈسرک چکوال ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ ڈسٹرکٹ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جبکہ شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ڈویژن سے یوسی سطح پر کس طرح فالو اپ لیا جائے؟ اور کس طرح دینی کاموں کو بڑھایا جائے ؟اس حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔

مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مولانا حافظ عبد الرؤوف عطاری مدنی اور ڈویژن سطح کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد نعیم رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ڈسٹرکٹ بار کونسل حافظ آباد میں شعبہ FGRF (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران اور ملک وقاص رضا اعوان(صدر ڈسٹرکٹ بار) کے تعاون سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، وکلا حضرات اور دیگر عاشقانِ رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا جبکہ سینئر سول جج صاحبان، تحصیل بار صدر پنڈی بھٹیاں فدا بھٹی اور ریٹائر ڈ کرنل علی احمد اعوان نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔

بعدازاں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام حضرات کو شعبہ FGRF کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپ سمیت دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت، اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

11دسمبر 2023ء  بروز پیر شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز علی عطاری مدنی، چیف ایڈیٹر ماہنامہ مولانا محمد آصف عطاری مدنی اور ایڈیٹر ماہنامہ مولانا راشد علی عطاری مدنی سمیت اردو ماہنامہ کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی Hierarchy بیان کی اور کسی بھی شعبے یا مجلس میں Hierarchy کی کیا اہمیت ہے؟ اس پر مفید گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے علمی و ادبی معیار اور طباعتی و ترسیلی مراحل کو مزید اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ انگلش و عربی سے متعلق کچھ امور بیان کئے اور جنوری 2024ء میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے تمام شعبوں (رائٹنگ، ٹرانسلیشن،مارکیٹنگ، پرنٹنگ وغیرہ)کے اجتماعی مدنی مشورے کا اعلان کیا۔(رپورٹ:مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سندھ کے شہر حیدر آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شفٹ ذمہ داران (معاونین و مفتشین) کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد عابد حسین عطاری مدنی اور تعلیمی امور ذمہ دار سیّد غوث علی عطاری نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے، تعلیمی نظام کی Enhancement اور مجلس تفتیش کی طرف سے متعارف کروائی جانے والی چیزوں پر مشاورت کی۔ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تفتیش میں معاون جدید ٹولز اور مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگران سیّد انس عطاری نے طلبۂ کرام کی تعلیمی کیفیت بہتر بنانے اور دیگر اہم نکات پر شرکا کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فقیر آباد، پشاور میں کیبل ہیڈن محمد ذیشان سے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ انجم رضا عطاری نے محمد ذیشان کے قریبی عزیز کے انتقال پر فاتحہ خوانی پڑھی جبکہ مدنی چینل کے حوالے سے تعاون کرنے پر محمد ذیشان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے محمد ذیشان کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز کوہاٹ میں طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ انجم رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی چینل عام کرنے کا ذہن دیا نیز جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اُن کی مختلف امور پر تربیت کی۔

نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو خود بھی اور اپنے رشتہ داروں سمیت دیگر افراد کو دعوتِ اسلامی کا فیس بک لائک کرنے نیزیوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9 دسمبر 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بہاولپور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤوف عطاری نے خود کفالت و آمدن کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بہالپور سٹی میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دینی کاموں سے متعلق کلام کیا گیا۔

نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤوف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)