مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز بہاولپور ڈسٹرکٹ و سٹی کے ناظمین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤوف عطاری نے مدرسۃ المدینہ بوائز کی برانچ وائز کارکردگی کا جائزہ لیا اور خود کفالت کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی جبکہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں اور اُن کے سرپرستوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کے متعلق مشاورت کی۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ بہالپور ڈویژن نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم جامع مسجد غوثیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد مستقیم عطاری نے شرکا کو نماز کے متعلق مسائل سکھائے بالخصوص نماز کی شرائط و فرائض اور سنتیں و آداب کے بارے میں اُن کی تربیت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صحبت پور روڈ،  ڈیرہ اللہ یار بلوچستان کی جامع مسجد فیضانِ مزمل میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ مولانا شاکر عطاری مدنی نے ”مدنی قافلے کیسے تیار ہوں؟“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں امیرِ مدنی قافلہ کو مدنی قافلوں کی کارکردگی پر تحائف دیئے گئے۔

اس موقع پر 12 ماہ مدنی قافلہ کے صوبہ بلوچستان ذمہ دار راشد نوری عطاری، 12 ماہ مدنی قافلہ صوبہ سندھ ذمہ دار علی حسن عطاری اور نگرانِ درجہ مولانا احمد دین عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ: حسن رؤف عطاری سرکاری ڈویژن فیصل آباد رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی تحصیل پیر محل میں واقع  گاؤں کمے شاہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے سلسلے میں شخصیت سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے کمے شاہ گاؤں میں جامع مسجد و مدرسۃ المدینہ گرلز کے تعمیراتی کاموں کے متعلق مشاورت کی اور مقامی مجلس بنائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ دویژن مشاورت نے زیرِ تعمیر مسجدمیں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے شخصیت کو خود بھی اس میں شرکت کرنے، گاؤں کے دیگر افراد کو شرکت کروانے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ، نگرانِ تحصیل پیرمحل اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز ستارہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاری صاحبان اور ناظم صاحب سےملاقات کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

معلومات کے مطابق مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے بچوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے، اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور بڑی عمر کے بچوں کو چوک درس دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور نگرانِ تحصیل گوجرہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرہ سٹی کی ستارہ کالونی میں جامع مسجد و مدرسۃ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس دوران نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری ، نگرانِ ٹوبہ ٹیگ سنگھ ڈسٹرکٹ اور نگرانِ گوجرہ تحصیل نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور علاقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت عام کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میلبرن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک سفر کروانے اور اس دوران اُن کی ذمہ داری و کارکردگی کا فالو اپ لینے نیز اپنا نعم البدل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ا س کے علاوہ مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے مدنی پھول سمجھانا، میلبرن میں رہائشی کورسز کروانا اور ٹیلی تھون میں جن اسلامی بہنوں نے اپنا ہدف مکمل کرلیا ہے اُن کی حوصلہ افزائی کرنا شامل تھا۔

15 نومبر 2023ء کو ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کے نکات اور حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ اسلامی بہنوں کو پڑھ کر سنایا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدارس المدینہ اور ان میں پڑھانے والی معلمات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کم عمر کی بچیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران نئی ذمہ دار تیار کرنے اور کینٹربری کونسل میں مزید دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی گئی جبکہ سنتوں بھرے اجتماعات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت  23 نومبر 2023ء کو میر پور کشمیر ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت بلتستان، میر پور کشمیر ڈویژن اورڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے میر پور کشمیر ڈویژن کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کوہاٹ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے دوران آنے والے مسائل کا حل بتایا اور دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔


23 نومبر 2023ء کو      عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کوہاٹ ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ KPK ، کوہاٹ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کوہاٹ ڈویژن کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کوہاٹ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے دوران آنے والے مسائل کا حل بتایا اور دیگر مدنی پھولوں سے نوازا۔


22 نومبر 2023ء کو  دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی شہر کی فیضان صحابیات میں جاری رہائشی کورس میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دیگر فیضانِ صحابیات میں کورس کرنے والی طالبات نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے کورس کے درمیان ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے اور دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

21 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ روحانی علاج للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک بیان“ کے موضوع پر کلام کیا اورشعبہ روحانی علاج للبنات کے دینی کاموں پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دینی کاموں میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ ذمہ داران کی انفرادی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اوراپنے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔