عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ کورس کے اختتام پرمیٹ  اپ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت دیتے رہنے اور 12 دینی کاموں کو اپنے ذمہ داران سے مشاورت کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے/کروانے اور جن سے ممکن ہو انہیں مسجد میں امامت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تقسیم اسناد کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے  میں 9 دسمبر 2023ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید 12 دینی کاموں میں سے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری اور اس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے اور دسمبر2023ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے اہداف فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کااظہار کیا۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


9 دسمبر2023ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دعوت اسلامی کے شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے خود کفالت آمدن کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری اور اس کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور ماہِ دسمبر کے مدنی قافلوں میں سفر کروانےکے حوالے سے اہداف دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور انہیں فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت  تحصیل چیچہ وطنی، پنجاب میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی اس میں شرکت کی۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اقرأ روضۃ العلم اسلامک اسکول قاضی پارک شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر  تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد یوسف فاروق نوری عطاری نے ”علم دین“ کے موضوع پر بیان کیا اور پرنسپل صاحب کے ساتھ مل کر شرکا میں اسناد تقسیم کی۔(رپورٹ: محمد منور عطاری! راوی ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پنجاب پاکستان کی تحصیل چیچہ وطنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کے ہمراہ چیچہ وطنی، پنجاب کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی چیچہ وطنی شہر میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر آمد ہوئی جہاں اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 3 دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان مجلس معاونت،  ڈویژن معاونت ذمہ داران، ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داران، ناظم الامور فیضان صحابیات سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرا اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حاضرین کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے کا طریقہ سیکھاتے ہوئے نیو سوسائٹیز میں کام شروع کروانے اور نئی فیضان صحابیات کے قیام کے متعلق گفتگو کی 

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب شیڈول کے دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے چیچہ وطنی، ساہیوال میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں  شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام2  دسمبر 2023ء کو لاہور ڈسٹرکٹ میں قائم جامع مسجد عمر فاروق میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقادہوا۔

شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار محمد منور عطاری نےکورس میں موجود شرکا کے درمیان ”نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں نماز کی شرائط اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز وضو اور غسل کے احکام سمجھائے۔

ساتھ ساتھ روز مرہ معمولات سے متعلق سنتیں و آداب سیکھائیں نیز اسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 3دسمبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کے فیضان صحابیات کے ناظم الامور اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد حماد عطاری ذیلی شعبہ نگران فیضان صحابیات نے فیضان صحابیات کی آباد کاری، بجٹ، خودکفالت اور انتظامی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کاموں کا جائزہ لیا اورحاضرین کو اہداف دیئے ۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ذمہ داران نے فیصل آباد میں شوگر اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف الرحمن سے ان کے کلینک پر ملاقات کی۔

ذمہ داران نے ڈاکٹر صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا اور انہیں فیصل آباد میں موجود شعبہ FGRF کی میڈیکل کی برانچ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز وہاں اپنی خدمات دینے کا ذہن بھی دیا جس پر الطاف الرحمن نے جلد وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


مرکز اہلسنت نورالمساجد چیچہ وطنی میں  دعوتِ اسلامی کے تحت جامعات المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کی بھی شرکت رہی۔

طلبۂ کرام کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورحاضرین سے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے طلبۂ کرام کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)