پاکستان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں واقع موبائل مارکیٹ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے تلاوتِ قرآن کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کی تحصیل کوٹ چھٹہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان میں بچوں اور بڑوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں اور قاری صاحبان کے درمیان اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنے سرپرست کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ڈی جی خان تحصیل کوٹ چھٹہ میں واقع ایک نجی اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نماز کے فضائل پر اسٹوڈنٹس کی تربیت کی اور انہیں 72 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

29 نومبر 2023ء بروز بدھ چوہدری مجاہد حسن پنسوتا کی وکلا وفد کے ہمراہ فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چوہدری مجاہد حسن پنسوتا سمیت وکلا کے وفد کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے وکلا کو نمازوں کی پابندی کرنے، قراٰنِ پاک پڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دینِ اسلام کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز یوسی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے یوسی نگرانوں نے براہِ راست جبکہ دیگر شہروں سے یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”مدنی مشورے کون لے؟“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے مدنی مشورہ کون لے؟ مدنی مشورے کے موضوعات کیا ہوں؟ اور مدنی مشوروں میں کن باتوں کا خیال رکھا جائے اس پریوسی نگرانوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

فیصل آبا دکے یوسی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے نیز دعا اور ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علاقہ غلام محمد آباد  بلاک A (فیصل آباد ) میں محمد شہباز کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت لائل پور ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ و سٹی نگران، ذیلی نگران اور وارڈ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذیلی نگران تا وارڈ ذمہ داران تک تقرری کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سابق آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن کی  عیادت کے حوالے سے مدینہ ٹاؤن میں واقع جامع مسجد زینب سے متصل عمارت میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اُن سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے حبیب الرحمٰن سے عیادت کرتے ہوئے انہیں تکلیف پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ نیکی کرنے، نیکی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابق آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن کے سرپر عمامہ شریف باندھا اور اُن کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے مولانا گل احمد عتیقی صاحب کی اسپتال جا کر عیادت کی  اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں ۔

دوسری جانبدار العلوم صبغت الهدی شاہ پور چاکر میں مفتی ابراہیم قادری صاحب (سکھر) مفتی غلام رسول قاسمی صاحب مولانا راشد محمود رضوی صاحب (لاہور) مولانا حق النبی سکندری صاحب (شاہ پور چاکر ) کے ساتھ نگر ان مجلس شعبہ رابطہ بالعلماء و مزارات اولیاء مولانا طیب مدنی نے مولانا محب مدنی اور جامعۃ المدینہ کے دیگر اساتذہ کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں کنز المدارس ہیڈ آفس وزٹ کی دعوت دی۔

اسی طرح شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی مولانا مہروز مدنی کے ہمراہ مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی اور فلاحی کام کے متعلق گفتگو اور دعائے خیر کی (کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں پچھلے دنوں قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے جائزہ لینے کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کے کام کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 26نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ ٹاؤن ذمہ داران اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد افضل عطاری مدنی نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ پاکستان نے شعبے کے کام میں بہتری لانے کے متعلق تربیت فرماتے ہوئےحاضرین کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل اباد ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 25نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ ٹاؤن ذمہ داران اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے کام میں بہتری لانے کے متعلق تربیت فرماتے ہوئےحاضرین کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل اباد ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی  کے تحت فیضانِ مدینہ گوادر میں21،20،19 نومبر 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل تین دن کا روحانی علاج کورس جس میں ڈسٹرکٹ گوادر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

روحانی علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کے صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔ (رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)