غلام
مرتضی(درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ، کراچی،پاکستان)
حضرت یونس
علیہ السلام اللہ پاک کے نبیوں میں سے ایک نبی ہیں ۔
(۱) وَ اِنَّ یُوْنُسَ
لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ(۱۳۹)
ترجمۂ
کنزالایمان: اور بے شک یونس پیغمبروں سے ہے۔ (سورۃ الصفت:139)
نام مبارک: آپ علیہ السلام کا نام
مبارک یونس بن متی جبکہ لقب ذوالنون اور صاحب الحوت بھی ہیں یعنی مچھلی والےہیں۔
آپ علیہ السلام حضرت ھود علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں(سیرت الانبیاء ص۴۹۱)
آپ بستی نینوی
کے نبی تھےاللہ پاک کا فرمان ہے:
(2)فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْیَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَاۤ اِیْمَانُهَاۤ
اِلَّا قَوْمَ یُوْنُسَؕ-لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ
فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ مَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍ(۹۸)
ترجمۂ
کنزالایمان: تو ہوئی ہوتی نہ کوئی بستی کہ ایمان لاتی تو اس کا ایمان کام آتا ہاں
یونس کی قوم جب ایمان لائے ہم نے ان سے رسوائی کا عذاب دنیا کی زندگی میں ہٹادیا
اور ایک وقت تک انہیں برتنے دیا۔(سورۃ یونس:98)
آپ علیہ
السلام نے چالیس سال لوگوں کو بت پرستی چھوڑ نے اور توحید کی دعوت دیتے رہیں لیکن
انہوں نے آپ علیہ السلام کو جھٹلایا تب آپ علیہ السلام نے اللہ تعالی کے حکم سے
انہیں عذاب الہی کی خبر دی اور خود علاقے سے باہر تشریف لے گئے قوم نے علامات عذاب
پایا سمجھ گئے کہ ضرور عذاب آے گا۔ چنانچہ شہر کے تمام لوگ خوف خداوندی سے ڈر کر
کانپ اٹھے ۔اور جنگل میں نکل گئے اور رو رو کر توبہ استغفار میں مشغول ہو گئے پس
اللہ تعالی نے ان کی توبہ قبول فرما لی۔ (عجائب القرآن ص120)
اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کو بہت سارے
انعامات عطاء فرمائےتھے۔ اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی
آپ علیہ السلام کو اپنے منتخب بندوں میں شمار کیا۔اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(3) فَاسْتَجَبْنَا
لَهٗۙ-وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّؕ-وَ كَذٰلِكَ نُـْۨجِی الْمُؤْمِنِیْنَ(۸۸)
ترجمۂ
کنزالایمان: تو ہم نے اس کی پکار سن لی اورا سے غم سے نجات بخشی اور ایسی ہی نجات
دیں گے مسلمانوں کو۔(سورۃ الانبیاء:88)
اللہ تعالیٰ
نے حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پکار سن لی اور اسے تنہائی اور
وحشت کے غم سے نجات بخشی اور
مچھلی کو
حکم دیا تو اس نے حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دریا کے کنارے پر
پہنچا دیا اور ہم ایمان والوں کو ایسے ہی مصیبتوں اور تکلیفوں سے نجات دیتا ہیں۔
(4) فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ
مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ(۱۴۳)
ترجمۂ
کنزالایمان: تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا۔(سورۃ الصفت:143)
اگر حضرت یونس
عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ذکر ِالٰہی کی کثرت کرنے والے اور مچھلی کے پیٹ میں
’’لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ پڑھنے
والے نہ ہو تے تو ضرورقیامت کے دن تک اس مچھلی کے پیٹ میں رہتے۔ (صراط الجنان)
حضرت یونس
عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کی مدت کے بارے میں
مختلف اَقوال ہیں ۔ اُسی دن یا3دن یا7دن یا20دن یا40دن کے بعد آپ مچھلی کے پیٹ سے
نکالے گئے ۔ (سیرت الانبیاء ص نمبر 499)
(۵) وَ اَنْۢبَتْنَا
عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ(۱۴۶)
ترجمۂ
کنزالایمان: اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ
اگایا۔(سورۃ الصفت:146)
جس جگہ
حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مچھلی کے پیٹ سے باہرتشریف لائے وہاں
کوئی سایہ نہ تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر سایہ کرنے اور انہیں مکھیوں سے محفوظ
رکھنے کے لئے کدو کا پیڑ اگا دیا اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے روزانہ ایک بکری آتی
اور اپنا تھن حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دہنِ مبارک میں دے کر
آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو صبح و شام دودھ پلا جاتی یہاں تک کہ جسم
مبارک کی جلد شریف یعنی کھال مضبوط ہوئی اور اپنے مقام سے بال اگ آئے اور جسم میں
توانائی آئی۔اللہ پاک نے اس قوم کی توبہ ذکر یوں کیا ہے اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ(۱۴۷) فَاٰمَنُوْا
فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ(۱۴۸)
ترجمۂ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی
طرف بھیجا بلکہ زیادہ۔ تو وہ ایمان لے آئے
تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا۔
(سورۃ الصفت:147،148)
اللہ تعالیٰ
نے حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو پہلے کی طرح موصل کی سرزمین میں
قومِ نِینَویٰ کے ایک لاکھ بلکہ اس سے کچھ زیادہ آدمیوں کی طرف انتہائی عزت
واحترام کے ساتھ بھیجا،انہوں نے عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کر لی تھی ، پھر حضرت یونس
عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دوبارہ تشریف لانے پر باقاعدہ آپ عَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بیعت کی اور اللہ تعالیٰ نے آخری عمر تک انہیں آسائش کے
ساتھ رکھا ۔
حضرت یونس
علیہ السلام کی اتنی مشکلات سے یہ درس ملتا ہے کہ جو اللہ کے خاص بندے ہوتے ہیں ان
پر کس طرح کی مصیبتیں اور مشکلات آتی ہیں لیکن بندہ اس پر صبر و استقامت اختیار
کرے ۔ تو اللہ پاک ان کی غیب سے بھی مدد فرماتا ہے۔
Dawateislami