دنیا میں اس طرح رہیں کہ آخرت کا نقصان نہ ہو ،
علامہ محمد الیاس عطار قادری
اپنی
اصلاح کرنے اور شریعتِ مطہرہ کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ
علمِ دین کی مجلس میں بیٹھنا ہے جہاں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں 25 اکتوبر 2025ء بمطابق 02 جمادی الاولیٰ 1447ھ کو بعد نمازِ عشا دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
تلاوت
و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ
سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی
دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف
سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول
سوال:سوشل میڈیا میں یہ آیا تھا کہ بہترین
زندگی جینے کے لیے اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑتاہے کہ سب کو سب کچھ نہیں مل سکتا۔آپ
اس کے بارے میں کیا ارشادفرماتے ہیں ؟
جواب: ماشاء اللہ !بڑی معقول بات ہے ۔ہرچیز
کی حرص کی جائے کہ یہ بھی مل جائے وہ بھی مل جائے ،تویہ نہیں ہوسکتاکیونکہ ہرچیز
ہرایک کومل جائے ناممکن ہے۔ اس لیے اللہ
پاک نے جتنا دیا ہے بندہ اسی پر قناعت کرے۔اسی کوکافی سمجھے،شکرگزار رہے تو پُرسکون
زندگی گزارے گا۔ورنہ ٹینشن فل رہے گا اوراس کا ٹینشن کبھی بھی ختم نہیں ہوگا۔
سوال: بعض لوگ نیاکاروبارشروع کرتے ہیں تو اس میں نقصان کی
وجہ سے پہلے سال میں ہی وہ کاروباربندکردیتے
ہیں،اس کا کیا حل ہے، مزیدکاروبارمیں ترقی کے لیے کیا کرنا چاہئے؟
جواب: بندہ اللہ پاک پرتوکل کرے اوریہ یقین رکھے کہ جو
میرے مقدرمیں ہے وہ مل کررہے گااورجتنا
مقدرمیں ہے اتنا ہی ملے گا،نہ اس سے زیادہ
ملے گااورنہ ہی کم ملے گا۔بندے کو معلوم
نہیں کہ میرے مقدرمیں کتنا ہے اس لیے وہ ہاتھ پاؤں مارتاہے اور اس حرج بھی نہیں ۔ دنیاوی
طورپر کاروبارمیں کامیابی نہ ہونے کی بھی کئی وجوہات ہیں مثلا کئی دوکاندارغصے والے
ہوتے ہیں یاگاہکوں کی جانب کم توجہ کرتے ہیں یا ان کا رویہ ان کے ساتھ اچھا نہیں
ہوتا،اسی طرح ایک ہی گاہک سے ساراکمالینا چاہتے ہیں ،اس لیے ناکام ہوجاتےہیں۔ اگرگاہکوں
سے حسن اخلاق سے پیش آئیں گے ،کتنا ہی کم نفع ہوکسی گاہک کوجانے نہیں دیں گے
توکاروبارمیں برکت ہوگی ۔کچھ لوگ جلدبازہوتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ راتوں رات
امیرہوجائیں تو ایساہوتانہیں، کاروبارمیں استقامت کی حاجت ہے، کاروباربندکرنے کے
بجائے غورکرتارہے کہ کس طرح یہ اچھا ہوسکتاہے ۔عموما ًکاروبارآہستہ آہستہ
جمتاہے۔سچی بات یہ ہے کہ یہ سب مقدرسے ہی ہوگا۔
سوال: کسی نے دوسرے سے ادھارلیا ،ادھارلیتے وقت دینے
کی نیت تھی مگراپنی محتاجی کی وجہ واپس نہیں کرپا رہا تو کیا وہ قرض دینے والے سے
کہہ سکتاہے کہ مجھے معاف کردو؟
جواب : اگرواقعی
ہی وہ محتاج ہے اس میں قرض واپس کرنے کی طاقت نہیں ہے تو وہ قرض دینے والے سے معاف
کرنے کی درخواست کرسکتاہے ۔قرض دینے والے پر تنگدست کو مہلت دینے کا حکم ہے ،چاہے
تو مہلت دے اورچاہے تو معاف کردے۔کربھلا،ہوبھلا۔ورنہ بندہ ٹینشن میں رہتاہے
اورٹینشن کی وجہ سے بندے کا ہارٹ فیل ہوسکتاہے۔معاف کرنے کے لیے بھی جگرا چاہئے
۔مال کی محبت اس طرح چپکی ہوتی ہے کہ جان
چھوڑتی ہی نہیں ۔بندے کوچاہئے کہ وہ آخرت پر نظرکرے کہ مَیں معاف کروں گا تو اللہ
میرے گنا ہ معاف کرے گا۔عفو و دَرگُزرسے کام لینا مفیدہے قرآن وحدیث میں اس کی
فضیلت وترغیب موجودہے ۔معاف کرناسنت مصطفیصلی
اللہ علیہ والہ وسلم ہے۔
سوال: کیا
آپ نے بھی کاروبارکیا ہے ؟
جواب: جی
ہاں !مَیں بیوپاری ہوں ،کئی لوگوں نے میرامال کھا لیا ،ان پر میری رقمیں آتی تھیں،
انہوں نے واپس نہیں کیں۔مَیں نے سب کو معاف کردیا ہے ۔اللہ کا کرم ہے مَیں آپ کے
سامنے بیٹھا ہوں، کھاتاپیتاہوں ،میرے بال بچے ہیں ۔دونوالے بچ ہی جاتے ہیں۔کہاجاتاہے
کہ رب بھوکا اٹھاتاہے بھوکا سلاتانہیں ہے۔ظاہر ہےمَیں لوگوں سے لڑائی جھگڑے اورماردھاڑ کرتاتو
یہاں نہ بیٹھا ہوتا۔بُرا آدمی اپنی بُرائی کو کچھ عرصے کے لیے چھپا بھی لے تو ایک
دن اس کی برائی ظاہر ہوہی جاتی ہے اوروہ
بدنام ہوجاتاہے ۔اللہ کا کرم ہے کہ اس نے بھرم رکھا ہواہے ۔
سوال: ہمیں دنیا میں کس طرح رہنا
چاہئے ؟
جواب: دنیا میں اس طرح رہیں کہ آخرت کا نقصان نہ ہو۔ہمیں دنیا میں رہتے ہوئے
آخرت کی تیاری کرنی ہے ۔دنیا وہ بری ہے جس
سے آخرت کو نقصان پہنچے ۔ بندہ دنیا کے کام گناہوں سے بچ کر کرتارہے گا تو آخرت کا
نقصان نہیں ہوگا۔ نیک کام جو ہزاروں ہیں ،انہیں کرکے ہم اپنی آخرت بناسکتے ہیں ۔
سوال: نکاح مسجدمیں کرناچاہئے یا شادی ہال میں ؟
جواب:مسجدمیں نکاح مستحب ہے،اس لیے مسجدمیں نکاح کرنا شادی
ہال میں نکاح سے بہترہے مگرمسجدکے آداب کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔مسجدمیں
شورکیا،چوپال لگایا، قہقے بلند کئے، دنیا کی باتیں اوربحثیں کیں، بہت چھوٹے بچوں
کو لائے جو مسجدمیں بھاگتے اور شور کرتے رہے ۔ پھول کی پتیاں مسجدمیں گرائیں جس سے مسجدمیں داغ
دھبے ہوئے ،یہ سب کام غلط کئے۔اگران ساری
چیزوں سے بچ کر مسجدمیں نکاح کیا تو مستحب ہےورنہ نہیں ۔
سوال : کیاہرانارمیں جنت کا دانا بھی ہوتاہے ؟
جواب : جی
ہاں اس طرح کی راویت ہے ۔صحت کے موافق
ہوتو اَنارکھا ناچاہئے،انارکے اندر(دانوں کے
درمیان)جوپردہ ہوتا
ہے اُسے بھی کھا لینا چاہئے ۔یہ پیٹ کے لیے مفیدہے۔اللہ پاک مدینہ منورہ کا
انارکھلائے۔علاج کے لیے کوئی چیز کھائیں تو اپنے طبیب سے مشورہ ضرورکرلیں ۔
سوال: نہر
زُبیدہ کہاں ہے اوراسے کس نے بنوایا تھا ؟
جواب: نہرزُبیدہ مکہ مکرمہ میں ہے۔ اسے ہارون الرشیدہ کی بیوی ملکہ زُبیدہ نے تعمیرکروایاتھا ۔حاجیوں کو منٰی شریف میں پانی کی قلت کے مسائل رہتے تھے ، ملکہ زبیدہ نے اس تکلیف کو دورکرنے کے لیے
خیرخواہی ِاُمّت کی نیت سے اس نہرکی تعمیرکروائی ۔مرنے کے بعد کسی نے اسے خواب میں
دیکھ کر پوچھا کہ اللہ پاک نے تیرے ساتھ
کیا معاملہ فرمایا ،جواب دیا کہ نہرزُبیدہ کے لیے جنہوں نے چندہ دیا ،اللہ پاک نے
ان کواَجْردیا مجھے یہ نہر بنانے کی نیت
پر بخش دیا ۔
سوال: بعض لوگ کوئی انہونی بات
ہوجاتی ہے تو کہتے ہیں کہ معجزہ ہوگیا ،کیا یہ کہنا درست ہے ؟
جواب: یہ نہیں کہنا چاہئے معجزہ تو نبی سے بعدِ اعلانِ نبوت ہوتاہے ،اس کے بجائے
یہ کہہ دیا جائے کہ کرشمہ ہوگیا ۔
سوال: علامہ ابن حجرمکی کو ابن حجرکیوں کہتے ہیں ؟
جواب: علامہ ابن حجرمکی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے محدث یعنی حدیث
پاک کا علم رکھنے والے تھے،ان کے آباء و اَجداد میں ایک بزرگ بہت کم بولتے تھے،اس
وجہ سے انہیں حجریعنی پتھرکہا جاتا تھا ۔اُن کی وجہ سے علامہ ابن حجر کی یہ نسبت
ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
اچھی گفتگو کیجئے (قسط: 1) “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیراہل
سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: ياربَّ المصطفٰے ! جو کوئی 17 صفحات کارسالہ ”
اچھی گفتگو کیجئے (قسط: 1)“ پڑھ یاسُن لے اُسے سنت کے
مطابق بات چیت کرنا آجائے اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اسلام
آباد کے علاقے آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں Empowerment for Special People
کے تحت 21 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے نابینا افراد کے عالمی وائٹ کین ڈے کے موقع
پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
صوبائی ذمہ داران قاری خالد عطاری، کامران عطاری اور
بدر شفیق عطاری نےشرکت کی ۔
دورانِ
پروگرام پنجاب کے صوبائی ذمہ دارقاری خالد عطاری نے ”نیک نمازی کیسے بنیں؟“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے متعلق حاضرین
کو بتایا۔
آخر
میں صوبائی ذمہ دار نے پروگرام میں موجود نابینا سمیت دیگر اسپیشل پرسنز کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:کامران
عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
راولپنڈی
شہر کے علاقے سٹلائٹ ٹاؤن میں Voice of Special People welfare
Organization کے تحت 19 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے نابینا
افراد کے عالمی وائٹ کین ڈے کے موقع پر ایک پروگرام کا
انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ داران قاری
خالد عطاری اور کامران عطاری نےشرکت کی ۔
پروگرام
کے دوران پنجاب کے صوبائی ذمہ دارقاری خالد عطاری نے ”نیک نمازی کیسے بنیں؟“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے بارے میں شرکا
کو بتایا۔
علاوہ
ازیں پروگرام میں موجود نابینا سمیت دیگر اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اورنگی
ڈسٹرکٹ، کراچی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن
کے تحت 21 اکتوبر 2025ء کو ”غسلِ میت و
کفن دفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے کورس میں موجود عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے
کا طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانےکے حوالے سے رہنمائی کی جبکہ غسلِ میت کی
اہمیت و فضیلت پر بھی روشنی ڈالی۔
کورس
کے آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اسلام آباد
میں ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں
سمیت ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کورس
کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھاتے ہوئے میت کو کفن
کیسے پہناتے ہیں؟ اس حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی اور کفن کاٹنے کا طریقہ بھی
بتایا نیز غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی اور شرکا کے
سولات کے جوابات دیئے گئے۔
اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ کے احکام، جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ
اور نمازِ جنازہ پڑھنے کے فضائل بیان کئے جبکہ دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف
کرواتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں کو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔ (رپورٹ:مولانا مزمل عطاری مدنی شعبہ کفن دفن اسلام آباد ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2025ء کو کراچی ڈویژن 1
کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی اور ڈویژن تعلیمی امور
ذمہ دار مصطفیٰ عطاری بھی موجود تھے۔
اس
دوران نگرانِ شعبہ مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی اور پاکستان سطح کے شعبہ
تفتیش ذمہ دار سیّد انس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفٹ
کے تعلیمی معاملات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
اسی
طرح طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے
حوالے سے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی رہنمائی
کی گئی تاکہ طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے کردار میں بھی بہتری لاسکیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
یوسی
7 گلبہار، ناظم آباد ٹاؤن کی جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ میں ٹرینگ سیشن کا انعقاد
21
اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ناظم آباد ٹاؤن کے یوسی 7
گلبہار کی جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں نمازی
حضرات اور ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری کی شرکت ہوئی۔
ٹریننگ
سیشن میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ابتداءً غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت بیان کی
جس کے بعد انہوں نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹکل کرکے
بتایا۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کفن
دفن کے شرعی مسائل سکھانے کے لئے گزشتہ روز لیاری ٹاؤن، صدر ڈسٹرکٹ، کراچی میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں
ٹاؤن ذمہ دار، یوسی ذمہ دار اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
شعبے
کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں
بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانےکا
طریقہ سکھایا۔
اس کے
علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں خدمتِ خلق میں مصروفِ عمل دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت ساہیوال
ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے اہداف طے کئے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا ذہن دیا بالخصوص شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی۔
پنجاب
کی تحصیل گوجرہ میں اسپیشل پرسنز کے
لئے ”اجتماعِ غوثیہ“ کا اہتمام
ضلع
ٹوبہ ٹیگ سنگھ، پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر
اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
معمول
کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہو اجس کے بعد ڈویژن ذمہ دار برائے ڈیف اسلامی
بھائی محمد ارسلام عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کی۔
اپنے
بیان کے دوران ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
ہمیشہ وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز اجتماع
کے اختتام پر قراٰنِ کریم کی زیارت کا سلسلہ بھی ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار زوبیر
عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خیر
پور ناتھن شاہ، لاڑکانہ، سندھ میں موجود اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ
نیکی
کی دعوت عام کرنے کے لئے پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے خیر پور ناتھن شاہ، لاڑکانہ، سندھ میں موجود اسپیشل
ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا۔
وزٹ
کے دوران پاکستان سطح کے ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے اسکول کے پرنسپل اور
ٹیچنگ اسٹاف سے ملاقات کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے
ہوئے اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن ڈان لوڈ کروائی۔
اسی
طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان لرننگ سیشن کا انعقاد
کیا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے
اسٹوڈنٹس کو اپنے والدین و اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں اسٹوڈنٹس کو پانی پینے کی سنتیں اور آداب سکھائے گئے جبکہ ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس
کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت 17 اکتوبر 2025ء کو آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ
میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ
دار محمد فیصل ایازعطاری اور پاکستان سطح کے شعبہ تفتیش ذمہ دار سیّد انس عطاری نے
کلام کیا۔
لاہور
ڈویژن کےشفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون مہم 2025ء کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ
کوشش کرنے اور نظامِ تفتیش میں مضبوطی
لانے کا ذہن دیا گیا۔
Dawateislami