عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے 12 ماہ قافلے کے عاشقانِ
رسول نے 18 نومبر 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں واقع دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا وزٹ کیا۔
کنزالمدارس بورڈ کے ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تفصیل تعارف کروایا جن میں امتحانات، نصاب سازی، نتائج کی
تیاری، آن لائن سسٹم، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ریکارڈ مینجمنٹ اور دیگر اہم چیزیں
شامل تھیں۔
عاشقانِ رسول کو وزٹ کے دوران بتایا گیا کہ کس
طرح کنزالمدارس بورڈ جدید تقاضوں کے ساتھ ساتھ روایتی دینی درس گاہی معیار کو
برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ اس وزٹ نے 12 ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول کے علم و تجربے
میں اضافہ بھی کیا اور انہیں ایک منظم دینی تعلیمی نظام کو قریب سے دیکھنے کا موقع
ملا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami