17 نومبر 2025ء کو خطیبِ اہلسنت و محققِ اہلسنت، قاطع رافضیت حضرت علامہ مولانا پیر سیّد  محمد مزمل عمر کاظمی شاہ صاحب کی اپنےرفقا کے ہمراہ فیصل آباد، پنجاب میں قائم کنزالمدارس بورڈ تشریف آوری ہوئی۔

معلومات کے مطابق شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران اور کنزالمدارس بورڈ کے صدر و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے حضرت علامہ مولانا پیر سیّد محمد مزمل عمر کاظمی شاہ صاحب سے ملاقات کی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں معاون رکنِ شوریٰ نے حضرت علامہ مولانا پیر سیّد محمد مزمل عمر کاظمی شاہ صاحب کو کنزالمدارس بورڈ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا او ر ڈاکومنٹری بھی دکھائی۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)