دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس، کراچی میں اخلاقِ کریمہ کورس (سیشن 2) کا اہتمام کیا گیا
جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا حاشر عطاری مدنی نے اصلاحی بیان کیا۔
بیان کے دوران مولانا حاشر عطاری مدنی نے دین سیکھنے
/ سکھانے کی اہمیت کو اجاگر کیااور شرکا کو تقویٰ اختیار کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے
اس کے بے شمار فوائد بیان کئے۔
کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”سچ بولنا“
اور ”اچھی بات کرنا“ جیسی اعلیٰ صفات پر خصوصی بیان کیا اور شرکا کو ان
اخلاقِ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا ذہن دیا۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس بات پر زور دیا
کہ اللہ پاک کے نیک بندوں کو اپنا آئیڈیل بنانا انسان
کے کردار اور زندگی میں بے حد مثبت تبدیلیاں لاتا ہے۔(رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami