شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی  کے تحت فیضانِ مدینہ ساہیوال (سرگودھا) میں27،26،25 نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

روحانی علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد عیسب عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


دعوتِ اسلامی نے  مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے جہاں مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں پریشان حال مسلمانوں کی امداد و خیرخواہی کے لئے فلاحی شعبے FGRF کا قیام کیا ہے جو امتِ مسلمہ کی مدد کے لئے کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

حال ہی میں فلسطینی مسلمانوں پر آنے والی آزمائش کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور اُن مظلوم مسلمانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوشش کر رہی تھی۔

اللہ پاک کی کرم نوازی اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی کوشش سے ذمہ دار اسلامی بھائی فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

معلومات کے مطابق شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی نے فلسطین میں 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی امداد کے لئےعاشقانِ رسول کی جانب سے ملنے والے عطیات کے ذریعے ترکی کے شہر استنبول میں راشن سے بھرے ہوئے مزید 2 کنٹینرز تیار کر لئے ہیں جوکہ بہت جلد ہمارے فلسطینی مسلمان بھائیوں تک پہنچا دیا جائے گا۔

آپ بھی مظلوم مسلمانوں بھائیوں کی امداد کے لئےمالی اعتبار سے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ فلسطینی مسلمان بھائیوں کی مزید امداد کی جاسکے۔یاد رہے آپ کے عطیات کو مفتیانِ کرام کی رہنمائی اور اسلامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے نگرانِ شعبہ FGRF UK سیّد فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران سے رابطہ کریں یا اس نمبر 447300 559 919+ پر کال کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی  کے تحت فیضانِ مدینہ رجانہ میں27،26،25 نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

روحانی علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شعبہ  FGRF کے اہم ذمہ داران کے ہمراہ چولستان کا دورہ کیا جن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات بہاولپور کے ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری، نگرانِ شعبہ FGRF حاجی شفاعت علی عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF حافظ عبد الرؤوف عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی اعجاز قادری سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر منڈی یزمان چولستان اتھارٹی کے SDO امتیاز حسین لاشاری، بہاولپور دارالاطفال میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدیل خان، فوکل پرسن ڈسٹرکٹ پولیس الخدمت سینٹر کے محمد اعجاز، سوشل ویلفیئر کے نمائندگان اور دیگر شخصیات سےملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر یتیم بچوں کے لئے گرم کپڑوں اور تحائف کا انتظام کیا گیاجوکہ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں تقسیم کیا نیز اُن کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر 2023ء کو پنجاب کے شہر جلالپور میں ذمہ داران کی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایجوکیٹر جلال کیمپس رانا بابر علی خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے رانا بابر علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں پر کلام کیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں رانا بابر علی خان نے دعوتِ اسلامی کی خدمات پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں 29 نومبر 2023ء کو امیدوار صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

ذمہ داران میں موجود ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے ملک لعل محمد جوئیہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی جس پر ملک لعل محمد جوئیہ نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک کے مسلمانوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو کئی سالوں سے تبلیغِ دین کا کام احسن انداز میں کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز یارکشائر ریجن، انگلینڈ میں رابطہ برائے شخصیات ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انگلینڈ کے مشہور کرکٹر عادل رشید سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی وسیم عطاری نے عادل رشید کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ترجمۃ القراٰن (انگلش ٹرانسلیٹ) تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملتان میں رئیل اسٹیٹ بزنس ٹائیکون اور ضلعی آرگنائزر جماعت اہلسنت لودہراں جام محمد بخش سے ملاقات کی۔

ملتان ڈویژن کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار فدا علی عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے جلالپور میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں جام محمد بخش نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اپنے جاری پروجیکٹ کی مختلف سائٹس کا وزٹ بھی کروایا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تاندلیانوالہ سٹی، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار اجتماع  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر نگران ڈویژن حاجی سلیم عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد نعیم عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نےشرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے اور انتظامات کو بہتر کرنے کا ذہن دیا نیز تاندلیانوالہ سٹی کے ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیان کے حوالے سے انتظامی مجلس بنائی۔

نگرانِ ڈویژن نے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اجتماع کے انتظامات، چوک درس، نیکی کی دعوت اور تشہیر وغيرہ کی ذمہ داری دی۔آخر میں اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے گاڑیوں کے اہداف طے کئے گئے ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے کیلیا نوالہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے فیضانِ قرآن مسجد اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مقامی مجلس بنائی نیز شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسجد اور مدرسۃ المدینہ کے لئے تعمیرات ہونے والی جگہ کا وزٹ کروایا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران فیصل آباد محمد نعیم عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری

سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ضلع جھنگ، چوک 18ہزاری کے قریب ملحقہ آبادی میں  عظیم الشان سنگ بنیاد اجتماع منعقد ہوا جس میں سیاسی وسماجی شخصیا ت سمیت دیگر عاشقابنِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حاجی سلیم رضا عطاری نے مساجد ومدارس بنانے اور ان کی آباد کاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ تحصیل مشاورت میاں عابد حسین عطاری نے شرکا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ مقام پر ہماری آنے والی نسلوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت عظیمِ الشان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ قائم کیا جائے گا  جہاں طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ جگہوں پر قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ، درسِ نظامی  (عالم کورس)، مڈل، میٹرک، FA اور BA تک کی تعلیم دی جائے گی ۔

وہ مخیر حضرات جو دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہوں اُن سے تعاون کی درخواست ہے ۔ بعدازاں وہاں موجودشخصیات نے دعوتِ اسلامی کے اس کارنامے کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 29 نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد منیر عطاری، صوبائی معاونت ذمہ دار عبدالماجد عطاری،  صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار مولانا عاصم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا جس میں انہوں نے ساہیوال اور پاکپتن میں فیضانِ صحابیات کی مزید 2 برانچز قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے گھریلو صدقہ بکس بڑھانے پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)