اسلام
آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
30
اکتوبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد کے زون 1، سیکٹر G-9 میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے شرکت کی۔
28
اکتوبر 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت B-17
اسلام آباد میں واقع”Ahsas Disabled People Organization“
کا
وزٹ کیا گیا۔
سیلاب
متاثرہ افراد کے لئے مڈھ رانجھا، تحصیل کوٹ مومن میں راشن کی تقسیم کاری
تحصیل
کوٹ مومن کے مڈھ رانجھا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز میں 28
اکتوبر 2025ء کو شعبہ FGRF کے تحت سنتوں
بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں سیلاب سے متاثرہ افراد سمیت علاقے کے دیگرافراد کی شرکت ہوئی۔
اس
اجتماع میں ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے”صبر کے فضائل“ کے
موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کے درمیان
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃالمدینہ مڈھ رانجھا میں داخلہ
دلوانے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر شعبہ FGRF
کی جانب سے کم و بیش 200 افراد میں راشن
تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ: محمد
ہارون عطاری FGRF
ذمہ دار سرگودھا ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں 3 دن کا سنتوں بھرا اجتماع، مختلف نشستوں کا انعقاد
فیصل آباد، پنجاب:
شعبہ
اطراف کے علاقے (دعوتِ
اسلامی)
کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے 3 دن کا سنتوں بھرا اجتماع فیضان مدینہ فیصل
آباد میں منعقد ہوا جوکہ مختلف نشستوں اور اہم نکات پر مشتمل تھا۔اس اجتماعِ پاک میں
مختلف شعبے کے نگران اور ذمہ داران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی
بغداد عطاری، نگرانِ بلوچستان مشاورت لیاقت عطاری، نگران KPK مشاورت عارف
جنیدی عطاری، نگرانِ شعبہ اطراف کے علاقے حاجی ارسلان عطاری اور بلوچستان و KPK کے صوبائی ذمہ داران سمیت دیگر
شعبہ جات (قافلہ،
اصلاح اعمال، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ) کے
نگران موجود تھے۔
رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تنظیمی و
اخلاقی موضوعات پر اہم بیانات کئے جن میں تقرری کا جائزہ، تقرری کی تکمیل، اجارہ
کے مسائل، مال وقف کی احتیاطی تدابیر اور 12 دینی کاموں کی تربیت شامل تھی جبکہ
شرکا کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے گئے۔
فیصل
آباد میں شعبہ المدینۃ العلمیہ کا مدنی
مشورہ ، ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
دعوتِ
اسلامی کے تحقیقی و علمی شعبےالمدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے تحت
مدنی مرلز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کےذمہ
داران اور پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا
اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اس کے علاوہ نگران ِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھول سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
علمِ
دین کی مجلس میں بیٹھنا، علمائے کرام و بزرگانِ دین کی صحبت اختیار کرنا، اُن سے
دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھنا اور اُن تعلیمات کے ذریعے اپنی اصلاح کرنا ہمارے
اسلاف کا طریقۂ کار رہا ہے۔
اسی
سلسلے میں آج بروز ہفتہ 1 نومبر 2025ء بمطابق 10 جمادی الاولیٰ 1447ھ کی شب
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد ہوگا جوکہ مدنی چینل پر براہِ
راست (Live) نشر کیا جائے گا۔
مدنی
مذاکرے کا باقاعدہ آغاز نمازِ عشا کی ادائیگی کے بعد رات تقریباً 08:30 بجے تلاوتِ
قراٰن سے ہوگا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ
اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
مدنی
مذاکرے میں عاشقِ صحابہ و اہلِ بیتِ اطہار، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال
محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک
عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سولات
کے جوابات دیں گے۔
کراچی
شہر میں رہنے والے عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جبکہ دیگر شہروں
اور دیگر ممالک میں رہنے والے عاشقانِ رسول بذریعہ مدنی چینل شرکت کریں تاکہ علمِ
دین کا خزانہ حاصل ہو۔
اللہ
ربُّ العزت اپنی مخلوق پر بے پناہ رحم فرمانے والا ہے۔ اُس کی رحمت کے دروازے ہمیشہ
بندوں کے لئے کھلے رہتے ہیں۔ اگر بندہ خلوصِ دل سے توبہ کرے اور نیک اعمال اختیار
کرے تو اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے بلکہ بعض اوقات اُنہی گناہوں کو نیکیوں میں بدل
دیتا ہے۔ رحمتِ الٰہی کے طالب ہر مسلمان
کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ بے حساب مغفرت حاصل کرنے کے کئی اعمال قرآن و سنت میں بیان
کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چند فضیلت والے اعمال 17 صفحات کے اس رسالے ” بے حساب مغفرت کے اعمال (قسط :1)“ میں
درج ہیں۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے اس رسالے کا
مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک!جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بے حساب مغفرت کے اعمال (قسط :1)“ پڑھ
یا سن لے اُسے ایسے اعمال کی توفیق دے کہ ایمان پر فوت ہواور ماں باپ سمیت بے حساب
مغفرت سے نوازا جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اسلام آباد، زون 4، یوسی
24 میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں اور ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
معلومات
کے مطابق دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے
جن میں میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن کاٹنے کا
طریقہ شامل تھا۔
اسی
طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان نمازِ جنازہ کے
احکام بیان کرتے ہوئے جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بھی
بتائے۔
بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی اور شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات
دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام
آباد، زون 3 کی جامع مسجد نمرا میں ”غسلِ
میت اور کفن کورس“ کا انعقاد
گزشتہ
روز شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد، زون 3 کی جامع مسجد نمرا میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات
کے مطابق کورس کی ابتدا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل
بیان کئے جن میں میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن
کاٹنے کا طریقہ شامل تھا۔
اسی
طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان نمازِ جنازہ کے احکام بیان کرتے ہوئے
جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ سکھایا اور
نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بھی بتائے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز اسلام آباد، زون 1 سیّد پور میں ”غسلِ
میت اور کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
کورس
کی ابتدا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے جن میں
میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن کاٹنے کا طریقہ
شامل تھا۔
اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ کے احکام بیان کرتے ہوئے جنازے کا کندھا
دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز جنازہ
پڑھنے کے فضائل بھی بتائے۔
راولپنڈی،
امر پورہ ٹاؤن کی جامع مسجد یاسین میں غسلِ میت اور کفن کورس کا اہتمام
شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی، امر پورہ ٹاؤن کی جامع مسجد
یاسین میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبے
کے سٹی ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرعی مسائل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے و کفن پہنانے کا طریقہ بتایا اور
کفن کاٹنے کے متعلق چند احتیاط بتائیں۔
کورس
کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
کروایا اور دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گورنمنٹ
ڈگری کالج برائے محرومِ سماعت راولپنڈی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
اسپیشل
پرسنز میں اسلامی شعور پیدا کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی
کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے راولپنڈی
میں واقع ”گورنمنٹ ڈگری کالج برائے
محرومِ سماعت“ کا وزٹ کیا۔
اس
دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا اویس احمد عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار راولپنڈی
نعیم سلطان عطاری نے وائس پرنسپل سمیت سائن لینگویج ٹیچرز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف کروایا۔
Dawateislami