آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ قاری
سلیم عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 06 نومبر 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماعات میں مسلمانوں کی اصلاح، کردار کی
تعمیر اور بہتر زندگی گزارنے کے طریقے بیان کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکا کو
گناہوں سے توبہ کی ترغیب دی جاتی ہے اور روحانی ترقی کے لیے ذکر و اذکار و دعاؤں
کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ
شوریٰ قاری سلیم عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم کالونی نزد
انصاری چوک ملتان سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ کمفرٹ بینکوئٹ، کچھی کالونی، نزد فاطمہ ریسٹورنٹ، مین میمن گوٹھ روڈ کراچی
میں مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں مولانا
حاجی محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد محمدی حنفیہ، سوڈیوال لاہور میں رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Malabar
Road Leicester LE1 2LG میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
30
اکتوبر 2025ء کو ضلع وہاڑی، پنجاب کے شہر میلسی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے DSP
مہرسعیداحمدسیال سے اُن کے آفس میں جاکر ملاقات کی۔
ذمہ
دا ر اسلامی بھائیوں نے DSP مہرسعیداحمدسیال کو پَرموشن پر مبارکباد پیش
کرتے ہوئے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدما ت کے بارے میں بتایا
نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت بھی دی۔
بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے DSP مہرسعیداحمدسیال کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ
سمیت دیگر کتابیں تحفے میں دی گئیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر شعبے کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری، مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ
میلسی کے ناظم مولانا صدام عطاری مدنی اور محمد افتخار عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جلالپور پیروالا میں لائیو اسٹاک کے حوالے سے شعبہ FGRF کی خدمات کو سراہا گیا
جلالپورپیروالا، ڈسٹرکٹ ملتان:
دعوتِ
اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں نگرانِ شعبہ FGRF شفاعت علی عطاری اور شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک
ڈاکٹر جمشید اختر سے ملاقات کی۔
ملاقات
کے دوران ڈاکٹر جمشید اختر نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات بالخصوص حالیہ سیلابی
صورتحال کے دوران لائیو اسٹاک کے حوالے سے شعبہ FGRF
کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا جن میں جانوروں کا ریسکیو کرنا، وَنڈہ، چارہ
اور مویشیوں کی دیکھ بھال شامل تھے۔
جلالپور
پیر والا میں سیلاب سے متأثر ہ تقریباً 3 ہزار 500 خاندانوں میں راشن تقسیم
جلالپور
پیر والا، ڈسٹرکٹ ملتان میں حالیہ سیلاب سے متأثر ہونے والے تقریباً 3 ہزار 500
خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کےفلاحی شعبے FGRF کے زیرِ اہتمام
28 اکتوبر 2025ء کو ایک تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں علاقے کے MPA لعل محمد جوئیہ کی
نمائندگی کرتے ہوئے اُن کے بھتیجے و داماد ملک ماجد حسین جوئیہ، سیاسی و سماجی
شخصیات، نگرانِ شعبہ FGRF شفاعت علی عطاری اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگرعاشقانِ
رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر نگرانِ شعبہ FGRF نے ملک
و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود سیلاب سے متأثرہ افراد
کے درمیان راشن تقسیم کئے گئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی اس امداد پر خوشی کا
اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی سمیت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ FGRF ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ
اوکاڑہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی
آگاہی مہم کے سلسلے میں سیشن
3
نومبر 2025ء کو ساہیوال ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں
اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس
دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف
کروایا جبکہ نگرانِ تحصیل محمد شفیق عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے
بارے میں بھی آگاہی دی اور حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ
ڈسٹرکٹ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن
اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
اورنگی
ڈسٹرکٹ، مومن آباد ٹاؤن صابری چوک (کراچی) میں واقع جامع مسجد
بلال میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت لوگوں کو دینی مسائل سکھانے کے لئے
ماہِ اکتوبر 2025ء میں 3 دن کا کورس منعقد
ہوا جس میں ذمہ داران اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار
ندیم عطاری نے مختلف اوقات میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے غسلِ میت دینے،
کفن کاٹنے/ پہنانے، نمازِ جنازہ ادا کرنےاور جنازے کو کندھا دینے سمیت تدفین کے
دیگر مسائل کے متعلق شرکا کو بتایا۔اس موقع پر ٹاؤن نگران سیّد آصف عطاری اور یوسی
ذمہ دار فرحان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلشن
ڈسٹرکٹ، کراچی کی شبر اپارٹمنٹ میں موجود جامع مسجد عبد الرزاق میں شعبہ کفن دفن
دعوتِ اسلامی کے تحت لوگوں کی شرعی رہنمائی کے لئے 3 دن (24، 25 اور 26 اکتوبر 2025ء) کا کورس منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور نمازی
حضرات نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق کورس کے دوران کراچی سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ
دار بلال عطاری نے مختلف اوقات میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں غسلِ میت
دینے، کفن کاٹنے/ پہنانے، نمازِ جنازہ ادا کرنے، جنازے کو کندھا دینے اور تدفین کے
دیگر مسائل کے متعلق شرکا کو بتایا۔
اس
موقع پر جامع مسجد عبدالرزاق کے امام صاحب مولانا کبیر عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مولانا فہیم عطاری مدنی، عبدالسمیع عطاری، اسماعیل عطاری، حامد عطاری، بلال عطاری
اور عزیر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب
پاکستان کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں واقع
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا
وزٹ
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
پنجاب پاکستان کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں واقع
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا
وزٹ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایجوکیشن سینٹر کے پرنسپل و اسٹاف سے ملاقات کی
اور وہاں موجود اسپیشل بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ
حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بچوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ماہانہ حلقے کے حوالے سے بھی حاضرین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فوارہ
چوک ملتان، پنجاب میں اجتماعی
طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کا اہتمام
فوارہ
چوک ملتان، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے /
سننے کا اہتمام کیا گیا۔
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اکتوبر 2025ء کی 24، 25 اور 26 تاریخ کو 3 دن
کا قافلہ ملتان، پنجاب کی جامع مسجد گلستانِ مدینہ پہنچا جس میں نابینا اور ڈیف
اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران بھی شریک
ہوئے۔
مدرسۃالمدینہ
برائے نابینا افراد ملتان میں اسپیشل بچوں کے لئے اجتماعِ غوثیہ کا اہتمام
گزشتہ
روز مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت اجتماعِ غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت اسپیشل بچوں
نے شرکت کی۔
اجتماعِ
غوثیہ کاآغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کے
ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اخلاقی اعتبار سے
اسپیشل بچوں کی تربیت کی۔
اجتماع
کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے
امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے
درمیان تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد
جمال عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami