7،
8 اور 9 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبوں
سے وابستہ نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، آئی
جی پی روڈ کی جامع مسجد غوثیہ پہنچا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ
عمیر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم عطاری شریک تھے۔
اس قافلے
میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر عطاری اور صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی تربیت کے دوران انہیں سنتیں و آداب سکھائیں اور دعائیں یاد کروائیں۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عقائد و معمولات اہلسنت کے حوالے سے دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح ہونے والی خدمات کے
بارے میں اسپیشل پرسنز کو بتایا۔ (رپورٹ: صوبائی
ذمہ دار کامران عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل
پرسنز میں دینی شعور پیدا کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئے 7 نومبر 2025ء
کو گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول بصیر پور میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں
اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔
ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے ٹریننگ سیشن میں شریک اسٹوڈنٹس کی
رہنمائی کرتے ہوئےانہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنے والدین و اساتذہ کا ادب و
احترام کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کے
علاوہ صوبائی ذمہ دار نے حسنِ اخلاق کے
حوالے سے بھی اسٹوڈنٹس کی تربیت کی۔(رپورٹ:مولانا محمد
ندیم احمد عطاری مدنی ساہیوال ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ کفن دفن کے سٹی، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
غسلِ میت دینے والے ذمہ داران کو ذہن دیا کہ مرحومین کے لواحقین کو دینی ماحول سے
منسلک کرنے کی کوشش کریں۔
اسی
طرح رکنِ شوریٰ کا ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو کہنا تھا کہ نہ صرف غسلِ میت میں بلکہ تدفین اور سوئم سمیت دیگر تمام
معاملات میں بھی شرکت کی جائے۔
باغِ
مصطفیٰ گراؤنڈ، حیدرآباد کے ”قافلہ اجتماع“ میں اسپیشل پرسنز کی شرکت
حیدرآباد
سٹی کے باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 نومبر 2025ء کو ”قافلہ
اجتماع“ منعقد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت اسپیشل پرسنز کی بھی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے اس اجتماعِ پاک میں ہونے والے نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری کے بیان کی اشاروں
کی زبان میں ترجمانی کی۔
پنجاب
پاکستان کے شہر بہاولپور میں 4 نومبر 2025ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ
اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن
کے شفٹ منیجرز شریک ہوئے۔
اس
موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے HOD سیّد غلام الیاس عطاری نے ”Emotional Intelligence
“ کے
حوالے سے منیجرز کی رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز میں اپنے شعبے کا کام کرتے
رہنے کا ذہن دیا۔
6 نومبر 2025ء کو لاہور کے مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی
الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الاقتصاد اور تخصص فی فقہ الحلال کے طلبۂ کرام
موجود تھے۔
اس
سیشن کے دوران رکنِ شعبہ مولانا رضوان
عطاری مدنی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا طلبۂ کرام
کو شعبہ جوائن کرنے کا طریقۂ کار سمجھایا
نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا بھی ذہن دیا۔
آخر
میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں تخصصات کے طلبۂ کرام نے مختلف سوالات کئے
جس کے رکنِ شعبہ نے تفصیلی جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 6 نومبر 2025ء کو مرکزی
جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن، لاہور میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دورۂ حدیث شریف
کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
سیشن کے
ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا رضوان عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا اور شعبہ جوائن کرنے کے
متعلق طریقۂ کار بیان کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری لائیو ہفتہ وار
اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 13 نومبر
2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے
گا جن میں اراکینِ شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ
وار اجتماعات میں مسلمانوں کی اصلاح، کردار کی تعمیر اور بہتر زندگی گزارنے کے طریقے
بیان کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکا کو گناہوں سے توبہ کی ترغیب دی جاتی ہے
اور روحانی ترقی کے لئے ذکر و اذکار و دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ نورانی مسجد نشتر اسکوائر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری،
وش بینکوئٹ ہال نزد بس اسٹینڈ جیکب آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،
مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،
جامع مسجد فاطمۃ الزہرا کری روڈ راولپنڈی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی اور محمد علی جامع مسجد، چوموہانی، انوارہ، چٹاگانگ بنگلہ دیش میں
رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
8
نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈسٹرکٹ وہاڑی میں قائم کپس
کالج میلسی میں”شرائطِ نماز کورس“ منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز
اور پرنسپل سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پر شعبہ کورسز پاکستان فورم کے ذمہ دار محمد فیاض عطاری نے شرکا کو نماز کی فضیلت
بتاتے ہوئے شرائطِ نماز کے بارے اُن کی رہنمائی کی اور انہیں نمازوں کی پابندی
کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے
علاوہ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں پرنسپل نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس
طرح کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حافظ
حسیب الرحمٰن عطاری مدنی شعبہ تعلیم ملتان
ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ
وہاڑی میں موجود ایسپائر کالج میلسی میں شرائطِ
نماز کورس کا انعقاد
ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ وہاڑی میں موجود ایسپائر کالج میلسی میں 8
نومبر 2025ء کو ”شرائطِ نماز کورس“ کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز
اور پرنسپل سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس
کورس میں شعبہ کورسز پاکستان فورم کے ذمہ دار محمد فیاض عطاری نے حاضرین کو نماز
کی فضیلت بتاتے ہوئے شرائطِ نماز کے متعلق اُن کی رہنمائی کی اور انہیں نمازوں کی
پابندی کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 8 نومبر 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس
میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔
اس دوران
ملیر کے ٹاؤن ذمہ دار محمد وسیم عطاری اور اسپیشل پرسنز کے کورسز کے نگران (کراچی) محمد
فیضان عطاری نے مدنی مذاکرے میں امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ سے کئے جانے والے سوال و
جواب کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔بعدازاں مدنی مذاکرے میں موجود اسپیشل پرسنز
براہِ راست امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مرید بھی بنے۔ (رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سالانہ
ٹرینگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا بیان
دعوتِ
اسلامی کے تحت لاہور فیضانِ نوری رضوی ہونے والے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے سالانہ ٹرینگ سیشن کے دوسرے دن 8 نومبر 2025ء کو ایک
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا پاکستان سطح کے ذمہ داران کی تربیت کی
گئی۔
سیشن
کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے ”اسلامی بہنوں کا گھر میں کردار اور ذمہ دارای“ کے
موضوع پر بیان کیا۔
رکنِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احسن انداز
میں اپنے کام کو سرانجام دینے اور دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami