فیصل آباد، پنجاب کی جامع مسجد یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2025ء کو تہجد اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نمازِ تہجد کی ادائیگی کے بعد نگرانِ شعبہ حاجی محمد شہزاد عطاری نے ”تہجد کے فضائل“ کے حوالے سے بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری شعبہ اصلاح اعمال پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 13 نومبر 2025ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت دیگر اراکینِ شوریٰ کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر ایک میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں صدر کنزالمدارس بورڈو رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور ایچ او ڈیز سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے چند اہم نکات پر حاضرین کی رہنمائی کی تاکہ کنزالمداراس بورڈ کے تعلیمی معیار میں مزید مضبوطی لائی جاسکے نیز دعوتِ اسلامی کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے مزید یکسوئی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ ملے۔میٹ اپ کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے دیگر اراکینِ شوریٰ کے ہمراہ کنزالمدارس بورڈ میں واقع مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

8 نومبر 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) کی بھی شرکت ہوئی جن کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ہونے والے سوالات اور اُن کی جانب سے دیئے گئے جوابات کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے اسپیشل پرسنزکی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔اس موقع پر ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر، سوات کالونی کراچی کی جامع مسجد رحیمیہ میں مختلف دینی ایکٹیویٹیز ہوئیں جن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی شریک تھے۔

معلومات کے مطابق ابتداءً ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقے کے اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت پیش کی اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی جس میں انہیں 1 ماہ قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی گئی نیز بعد نماز مغرب و عشا درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز، مسجد کے امام صاحب، ڈسٹرکٹ نگران کیماڑی علی اکبر عطاری اور ٹاؤن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھےجنہوں نے ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔ (رپورٹ: محمد رفیق عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

10، 11 اور 12 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل  3 دن کا قافلہ جامع مسجد فیضانِ مدینہ Waris Valley Tarlai اسلام آباد پہنچا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اس قافلے میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاقِ کریمہ، درودِ پاک کی کثرت، فرض علوم اور اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 نومبر 2025ء کو علمِ دین عام کرنے کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

اس سلسلے میں راولپنڈی، پنجاب کے راجا بازار ٹاؤن میں خصوصی طور پر اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے دیکھنے / سننے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت مقامی نگران و ذمہ داران، کامران عطاری(صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ) اور عمیر عطاری (نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ) نے شرکت کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ناظم آباد ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد صدیق اکبر میں 11 نومبر 2025ء کو کفن دفن اور نمازِ جنازہ سے متعلق ایک کورس منعقد کیا گیا جس میں امام ِ مسجد سیّد راشد عطاری، مسجد انتظامیہ اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے غسلِ میت کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے / پہنانے کے حوالے سے حاضرین کی شرعی رہنمائی کی اور انہیں نماز جنازہ ادا کرنے کا طریقہ بھی سکھایا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تدفین کرنے اور میت کو کندھا دینے کا صحیح طریقۂ کار بتایا نیز ان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں اُن کی تربیت کی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 7 نومبر 2025ء کو شیرانوالہ گیٹ لاہور، پنجاب میں(جامعۃالمدینہ آن لائن، لاہور ڈویژن کے) تمام شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل عطاری مدنی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کی روشنی میں مبالغہ آرائی اور جھوٹ سے بچنے کے حوالے سے بیان کیا ساتھ ہی بہترین لیڈر کے اوصاف بھی بیان کئے۔

اس کے علاوہ ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ داران مولانا فہد عطاری مدنی اور مولانا احمد وسیم عطاری مدنی نے اساتذہ کو اپنی اسکلز میں بہتری لانے کا ذہن دیا جبکہ مختلف شفٹ تعلیمی ذمہ داران نے پریزنٹیشنز پیش کی۔آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 نومبر 2025ء کو جہلم، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پنجاب بھر کے برانچ منیجرز اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ماہانہ میٹنگ کے پوانٹس پر گفتگو کرتے ہوئے ماہِ قافلہ کے موقع پر قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

صوبائی ذمہ دار نے اپنی گفتگو کے دوران ٹیلی تھون عطیات 2025ء کی کارکردگی کے بارے میں شرکا سے فالو اپ لیا اور اس میں نمایاں کارکردگی کے حامل 5 برانچز کا اعلان کیا۔

اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے کاموں میں مزید اضافے کے لئے نیوہائرنگ کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بہاولپور، پنجاب میں 4 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ملتان و بہاولپور کے شفٹ اور برانچ منیجرز شریک ہوئے۔

منیجرز کی رہنمائی کے لئے شعبے کے HOD مولانا یاسر عطاری مدنی نے Importance Of Being Available کے متعلق شرکا کی تربیت کی اورانہیں احسن انداز میں شعبے کا کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جامع مسجد زیب النساء زون 4، یو سی 21 میں حال ہی میں غسل میت و کفن دفن کے حوالے سے ایک اہم کورس منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ 

اس کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے شرکا کو میت کو غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کا انداز، کفن کاٹنے کا طریقہ اور مرد و عورت کے کفن میں فرق جیسے اہم موضوعات پر شرعی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے عوامی سطح پر غسل میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشادہی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 نومبر 2025ء کو مومن آباد  ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورنگی کی جامع مسجد اقصیٰ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی کام ہوئے جن میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

کراچی بلائنڈ سٹی ذمہ دار محمد جمیل عطاری نےبعدنمازِ عشا اشاروں کی زبان میں درس دیا جس کے بعد اورنگی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری نے علاقے کے مختلف مقامات پر ڈیف (معذور) اسلامی بھائیوں کے درمیان چوک درس دیا اور انہیں 1 ماہ راہِ خدا عزوجل کے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)