دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر  کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 9 نومبر 2024ء کو پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی تقرریوں کا جائزہ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ سابقہ ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مکمل کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ میں رقم جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 25 نومبر 2024ء سے شروع ہونے والےمدنی قاعدہ کورس اور 15 نومبر تا 15 دسمبر 2024ءتک مدنی قافلہ مہم کے حوالے سے ذمہ داران اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیتے ہوئے اس مہم کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کام اور سال 2024ء کے اہداف میں کامیابی کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی دیا جبکہ نمایاں کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ گلگت  بلتستان کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 8 نومبر 2024ء کو صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024 کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


8 نومبر  2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور سٹی کی سٹی، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے حوالے سے  8 نومبر 2024ء کو صوبہ پنجاب کی صوبائی اور ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ترغیب پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے اور اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


علمِ دین کو  فروغ دینے، لوگوں کے دینی و دنیاوی مسائل حل کرنے، اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں علمِ دین عام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 16 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جائے گا جس کا آغازبعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:15 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہو گا۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی،دنیاوی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔

واضح رہے آج ہونے والا مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر راہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا ، ملک و بیرونِ ملک میں رہنے والے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علمِ دین حاصل کریں۔

امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے سوالات کرنے کے لئے اس نمبر 0312-8736499 پر واٹس اپ کریں۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون مرکز میں واقع فیضانِ مدینہ میں سینٹر محمد عبد القادر کی تشریف آوری ہوئی جہاں نگران شوریٰ، نگران پاکستان اوراراکین شوریٰ سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی جس پر سینٹر محمد عبد القادر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی گئی جس پر  سینٹر محمد عبد القادر نے دعوت قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری) 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے  نگران مولانا حاجی عمران عطاری اس وقت نیکی کی دعوت کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں جہاں آپ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کاموں میں مصروف ہیں وہیں شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی سلسلہ ہے ۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی پچھلے دنوں ایمبیسی آف ترکیہ اسلام آباد پاکستان میں تعینات مذہبی اتاشی ڈاکٹر عبد الرحمٰن کی فیضانِ مدینہ جی الیون مرکز آمد ہوئی ۔اس موقع پر نگران شوریٰ و نگران پاکستان و دیگر اراکین شوریٰ بھی موجود تھے۔

مولانا حاجی عمران عطاری نے مذہبی معاملات کو باہمی مشاورت سے شرعی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دینی و فلاحی کرنے پر کلام کیا جس پر ایمبیسی آف ترکیہ اسلام آباد پاکستان میں تعینات مذہبی اتاشی ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

نگران شوریٰ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جبکہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے بھی ترکیہ آنے کی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے 12نومبر2024ء کو گلگت بلدستان سکردو میں ریسکیو کے ڈویژنل آفیسر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ مدنی کورسز سمیت دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی،فلاحی اور خیر خواہی خدمات سے آگاہ کیا۔

شارٹ ٹائم معلمین ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے ملاقات میں ریسکیو کے ڈویژنل آفیسر کو ریسکیو میں کورسز کروانے کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن کا بھی تعارف کروایا جبکہ اسٹاف میں فرائض علوم کورس کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)


مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی کا ایک اشاعتی ادارہ ہے۔ جس سے کتب و رسائل شائع کیے جاتے ہیں۔ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل کے مختلف زبانوں میں تراجم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالک میں بھیجنے  کا سلسل ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں مکتبۃ المدینہ نے 12 دینی کاموں پر مشتمل الگ الگ کتابیں جاری کی ہیں جس کے مطالعے سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

اگر آپ بھی ان کتابوں سے مستفید ہونے کے خواہش مند ہیں تو ابھی گھر بیٹھے آن لائن آڈر کرسکتے ہیں۔ آن لائن آڈر کرنے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں یا مکتبۃ المدینہ کی قریبی برانچ سے ہدیۃ طلب فرمائیں ۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)

https://maktabatulmadinah.com/


اللہ پاک عزوجل کی دی ہوئی توفیق اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر عنایت سے دعوت اسلامی آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی میں شب و روز مصروف عمل نظر آتی ہے۔ اسی سلسلے میں 13نومبر2024 کو پاکستان کے شہر راجن پور میں کسان اجتماع منعقد ہوا ۔

کسان اجتماع میں نگران مجلس FGRF حاجی شفاعت علی عطاری نے سیلاب متاثرین میں2000 ایکڑ اراضی کا بیج تقسیم کیا جس پر کسانوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے: FGRFدعوت اسلامی کا ایک فلاحی شعبہ ہے جس کے مختلف ڈیپارٹمنٹ ہیں جن کے ذریعے یہ اپنی خدمات پیش کرتا ہے ۔ ان ہی میں سے ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہے جو سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک اور طبی سامان فراہم کرتا ہے۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے ذمہ دار ان نے 13نومبر2024 کو  نیکی کی دعوت کے سلسلے میں پاکستان کے شہر جیکب آباد کے مقامی اسکول کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور اسکول اسٹاف سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈسٹرکٹ نگران محمد اویس عطاری اور تحصیل نگران محمد اظہر عطاری نے بچوں کو نماز، قرآن اور بڑوں کا ادب کس طرح سیکھائیں کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہونے والی خدمات سے آگاہ کیا جس پر ٹیچرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)


الحمد اللہ  عزوجل عاشقان رسول کی تحریک دعوت اسلامی خیر خواہی امت کے جذبے کے تحت مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اسی سلسلے میں شعبہ فلکیات وقتا فوقتا اپنی خدمات پیش کرتا رہتا ہے ۔

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے ایجادکردہ علمِ توقیت کے اصول و قوانین کے مطابق دنیا بھر کے بے شمار شہروں (بشمول حرمین طیبین) کے اوقاتِ نماز اور سحروافطار کے نقشہ جات تیار کئے ہیں ۔ ان نقشہ جات کو مکتبۃُ المدینہ نے چھاپ کر مقامی مساجد اور گھروں کی زینت بھی بنا دیا ہے، بلکہ مجلسِ توقیت کے اراکین کی کوشش سےپاکستان بھر کے تقریباً پونے دو ہزار مقامات کے اوقاتِ نماز ،سحروافطار اور سمتِ قبلہ پر مشتمل عظیم الشان کتاب بنام ”اوقاتِ نماز برائے پاکستان“ بھی چھپ کر منظرِ عام پر آچکی ہے۔

شعبہ فلکیات کی ایک اور خدمت پیش نظر ہے 2025 میں اسلامی اور ہجری مہینوں کا متوقع آغاز و اختتام اور دورانیہ پر مشتمل ایک شاندار رپورٹ جاری کیا ہے جس سے آپ خود بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور دیگر مسلمانوں کے لئے اسےزیادہ سے زیادہ شیئر کر کے خیر خواہی امت کے عظیم کام میں اپنا حصہ شامل کر کے ثواب کے حقدار بھی بن سکتے ہیں۔(کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)

مزید معلومات کے لئے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر رابطہ کریں

Whatsapp#03177799717