دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے 7 نومبر 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ذیلی نگران کی تقرری٭ہر کاؤنسل کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل٭ذمہ داران کی تقرری٭اورسیز جانے والی اسلامی بہنوں کا نعم البدل٭گرمیوں کی چھٹی میں شارٹ کورسز، سمر کیمپ اور ڈے سیشن کروانا٭سنتوں بھرے اجتماع اور محفلِ نعت کے مدنی پھولوں پر عمل٭فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی رکنیت٭شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار کی تقرری٭فیملی اجتماع میں لنگرِ رضویہ٭ای میل آئی ڈی اور ایکسل پر کام کرنا۔


6 نومبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں اورسیز نگرانوں کے سنتوں بھرے اجتماع کے لئے سفر کرنے والی شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور اس کے شیڈول کے بارے میں اُن کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


4 نومبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے اور اُن سے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت  اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے اجتماعات پر کلام کرتے ہوئے شارٹ کورسز اور دینی کاموں کی کارکردگی پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسٹیٹ کے دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کے حل کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2024ء کو کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے  مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

کینٹربری کاؤنسل نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئی تنظیمی اپڈیٹ اور تنظیمی اسٹریکچر کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔


پی آئی بی کالونی، کراچی سے ایک شخصیت اسلامی بہن کے عمرے پر جانے کی خوشی میں 9 نومبر 2024ء کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عشقِ مدینہ و آدابِ مدینہ کے متعلق بیان کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔

اختتام پر محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے لئے کراچی میں ہونے والے  اورسیز اجتماع کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اورسیز اجتماع کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جن چیزوں کی ضرورت ہے اس کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران، دارالمدینہ کی ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے لئے کراچی میں ہونے والے  اورسیز اجتماع کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اورسیز اجتماع کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جن چیزوں کی ضرورت ہے اس کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران، دارالمدینہ کی ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔


کیلگری، کینیڈا (Calgary, Canda)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 7 نومبر 2024ء کو ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت کینیڈا سب کانٹیننٹ نگران کی ہوئی۔

اس موقع پر کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ 8دینی کاموں کا جائزہ٭دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول٭نیکی کی دعوت کے حلقے لگانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف کا فالو اپ٭آئندہ اہداف کی ترغیب۔


1 نومبر 2024ء کو عالمی سطح پر علمِ دین کا فیضان عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا کی تمام سٹی نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران نے ٹیلی تھون 2024ء کے اہداف کا فالو اپ کرتے ہوئے کیمبرج (Cambridge) علاقے میں دینی کام کرنے کے بارے میں کلام کیا جس میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانا، کارکردگی شیڈول، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی، رسالہ نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کارکردگی اہداف شامل تھے۔


دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کرنے، دینی احکام لوگوں تک پہنچانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جو کئی سالوں سے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اکتوبر 2024ء میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی مندرجہ ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 لاکھ 82 ہزار 876 (10,82,876)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 33 ہزار 305 (1,33,305)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 58 (12،058)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 4 ہزار 664 (1،04،664)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 49 (11,049)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 7 ہزار 800 (4,07,800)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:41 ہزار 394 (41,394)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 28 ہزار 710 (7,28,710)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:97 ہزار 424 (97,424)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:1 ہزار 385 (1385)۔

٭ان مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18 ہزار 866 (18,866)۔


عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 نومبر  2024ء کو راولپنڈی شہر کے علاقے اڈیالہ میں شعبہ فیضانِ صحابیات کی اسٹاف اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسٹاف و ذمہ داران کی رہنمائی کی اور رہائشی کورسز میں ایڈمیشن بڑھانے کی ترغیب دلائی تاکہ زیادہ سے زیادہ دینی کاموں کو ترقی ملے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسٹاف و ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم فیضانِ صحابیات اڈیالہ میں جاری رہائشی کورس کی طالبات میں  10نومبر 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

تلاوت و نعت سے حلقے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اللہ پاک کی محبت و عبادت کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے درجات کی تفتیش کی اور طالبات کو مدنی پھولوں سے نوازا۔