قائد آباد ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ملیر،کراچی میں کفن دفن سے متعلق کورس
کا انعقاد
شعبہ کفن دفن کے تحت 18 نومبر 2025ء کو ڈسٹرکٹ ملیر،کراچی کے علاقے قائد آباد ٹاؤن میں
واقع جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ فاروقِ اعظم میں کفن دفن سے متعلق کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی۔
اس کورس میں ڈسٹرکٹ ملیر ذمہ دار محمد حامد رضا عطاری
نے طلبۂ کرام کے درمیان میت کو غسل دینے کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا شرعی طریقہ بھی سکھایا۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نےکورس میں شریک طلبۂ کرام کو نمازِ جنازہ ادا کرنے نیز تدفین میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت
بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور
پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ فاروقِ اعظم کےجدول ناظم صاحب اور دیگر
ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ناظم
آباد ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami