اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز اسپیشل ایجوکیشن چارسدہ ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر اور ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ”آدابِ زندگی کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اشاروں کی زبان کورس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)