ملک و بیرونِ ملک میں دینِ اسلام کی خدمت کرنے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2025ء کو ایک میٹنگ
ہوئی جس میں ملک مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ
داران سے ہفتہ وارمدنی مذاکرہ کارکردگی
بڑھانے، محفلِ نعت کا فیڈبیک لینے اور اس کے نتائج کے متعلق مشاورت کی۔
علاوہ ازیں مختلف اہم نکات پر گفتگو ہوئی جن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭مدرسۃالمدینہ بالغات کے لرننگ سیشن٭فیضان ویک
اینڈ اسلامک اسکول اور مدرسۃالمدینہ گرلز میں طالبات سمیت اُن کے سرپرستوں کی ہفتہ
وار رسالہ و ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانا٭ شارجہ(Sharjah)،متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بُک فیئر کے اہداف۔
تبلیغِ دین میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 نومبر 2025ء کو تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس کا مقصد اسٹیٹس میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ
لینا تھا۔
مدنی مشورے میں ہونے والی گفتگو کے مطابق ذمہ
دار اسلامی بہن نے تمام اسٹیٹس کی ہفتہ
وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو
دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اہم نکات
پر بھی تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭نئی تجوید کلاس میں اسلامی بہنوں
کو داخلے کروانا٭فیضانِ صحابیات میں
رہائشی کورسز 2026ء کی پلاننگ٭شارجہ(Sharjah)،متحدہ عرب امارات
کے
بُک فیئر میں حصہ لینا٭سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر کرنا۔
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور
کے سیلاب زدہ علاقےتھیم پارک ویو سوسائٹی کی مساجد میں نئے قراٰنِ پاک رکھے گئے
جبکہ سیلاب کے سبب شہید ہونے والے اوراقِ مقدسہ کو قرآن محل منتقل کیا گیا ۔
اس موقع پر سوسائٹی کی جامع مسجد کے امام محمد
عمران عطاری نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ اور FGRF دعوتِ اسلامی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارخیر اور خدمتِ قرآن
کا اہم ذریعہ ہیں۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15
نومبر 2025ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں
اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) کے لئے خصوصی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت
دامت برکاتہم العالیہ سے کئے جانے والے سوال و جواب کو مبلغ دعوت
اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے
اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔
اسی دوران اسپیشل پرسنز نے براہ ِراست امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مرید بننے کی سعادت حاصل کی اور اپنی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد زون 1 میں ”غسلِ میت و
کفن دفن کورس“ کا انعقاد
کفن دفن کے متعلق آگاہی دینے کے لئے 15 نومبر
2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد زون 1 میں ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
بزنس مین اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول بالخصوص آرمی کے افسران شریک ہوئے۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا مزمل عطاری مدنی
نے اس کورس میں شرکا کو غسلِ میت دینے کے بارے میں بتایا ساتھ ہی کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔
اس کے علاوہ جنازے کے بارے میں شرکا کی رہنمائی
کرتے ہوئے میت کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنارے کو کندھا دینے کے فضائل اور کندھا
دینے کا سنت طریقہ بتایا۔
جامعۃالمدینہ کنزالایمان، راولپنڈی میں طلبۂ
کرام کے لئے ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت دینی مسائل
کی آگاہی کے لئے جامعۃالمدینہ بوائزکنزالایمان،
راولپنڈی میں 15 نومبر 2025ء کو ”غسلِ
میت و کفن دفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام
کی شرکت ہوئی۔
کورس کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا
مزمل عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کے متعلق طلبۂ کرام کی رہنمائی کی
نیز اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔
صوبائی ذمہ دار نے طلبۂ کرام کو مدنی مذاکرے کی
اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں
پابندی کے ساتھ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی بالخصوص اپنے علاقوں میں ہونے والے دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔کورس کے آخر میں طلبۂ کرام سے بھی میت کو غسل دینے کا
عملی طریقہ کروایا گیا تاکہ وہ اس کو احسن انداز میں کرسکیں۔
بعدازاں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم واساتذۂ
کرام نے کورس کے حوالے سے کہا کہ وقتاً
فوقتاً ایسے کورسز منعقد کئے جائیں تاکہ ہمارے طلبۂ کرام اس سے زیادہ زیادہ فائدہ
حاصل کریں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز کا قافلہ شکریال ٹاؤن، اسلام آباد
کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ پہنچا
دینی مسائل سیکھنے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن (13، 14 اور 15
نومبر 2025ء) کا قافلہ شکریال
ٹاؤن، اسلام آباد کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ پہنچا جس میں خصوصی طور پر مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) کی شرکت
ہوئی۔
اس قافلے میں موجود صوبائی ذمہ دار کامران عطاری
نے اسپیشل پرسنز کو سیرتِ رسولِ عربی، صحابہ و اہلِ بیت اطہار کی محبت نیز دینِ
اسلام کے مطابق زندگی گزارنے اور ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2025ء کو گلشن
ڈسٹرکٹ، کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں واقع جامع مسجد واحد میں لوگوں کو کفن دفن
کے متعلق شرعی مسائل سکھانے کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار، امام صاحب،
مسجد انتظامیہ اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار بلال عطاری نے غسلِ
میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے و پہنانے کے متعلق حاضرین کی
رہنمائی کی نیز نمازِ جنازہ ادا کرنے اور تدفین
میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بتائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 11 نومبر 2025ء کو ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھر کے ڈویژن تعلیمی امور
ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
بہاولپور،
پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کا ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ و برانچ منیجرز نے شرکت کی۔
سیشن
میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے HOD سیّد غلام الیاس عطاری نے ”Emotional
intelligence “ کے حوالے
سے منیجرز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
اپنے کام کو احسن انداز میں کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
صوبائی
دارالحکومت لاہور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز کا ٹریننگ سیشن منعقد
ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ و برانچ منیجرز نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ مولانا یاسر عطاری مدنی نے ”Importance
Of Being Available “ کے حوالے
سے منیجرز کی رہنمائی کی اور انہیں اپنے
کام کو احسن انداز میں کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
14 نومبر 2025ء کو 3 دن پر مشتمل اسپیشل
پرسنز کا قافلہ خانیوال، پنجاب کی جامع مسجد غوثیہ پہنچا جہاں انہوں نے مختلف دینی
ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔
Dawateislami