ملک و بیرونِ ملک میں دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں ملک مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران سے ہفتہ وارمدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے، محفلِ نعت کا فیڈبیک لینے اور اس کے نتائج کے متعلق مشاورت کی۔

علاوہ ازیں مختلف اہم نکات پر گفتگو ہوئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مدرسۃالمدینہ بالغات کے لرننگ سیشن٭فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول اور مدرسۃالمدینہ گرلز میں طالبات سمیت اُن کے سرپرستوں کی ہفتہ وار رسالہ و ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانا٭ شارجہ(Sharjah)،متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بُک فیئر کے اہداف۔