دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت دینی مسائل کی آگاہی کے لئے جامعۃالمدینہ  بوائزکنزالایمان، راولپنڈی میں 15 نومبر 2025ء کو ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی۔

کورس کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا مزمل عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کے متعلق طلبۂ کرام کی رہنمائی کی نیز اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

صوبائی ذمہ دار نے طلبۂ کرام کو مدنی مذاکرے کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں پابندی کے ساتھ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی بالخصوص اپنے علاقوں میں ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔کورس کے آخر میں طلبۂ کرام سے بھی میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ کروایا گیا تاکہ وہ اس کو احسن انداز میں کرسکیں۔

بعدازاں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم واساتذۂ کرام نے کورس کے حوالے سے کہا کہ وقتاً فوقتاً ایسے کورسز منعقد کئے جائیں تاکہ ہمارے طلبۂ کرام اس سے زیادہ زیادہ فائدہ حاصل کریں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)