کفن دفن کے متعلق آگاہی دینے کے لئے 15 نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد زون 1 میں ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول بالخصوص آرمی کے افسران شریک ہوئے۔

شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا مزمل عطاری مدنی نے اس کورس میں شرکا کو غسلِ میت دینے کے بارے میں بتایا ساتھ ہی کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔

اس کے علاوہ جنازے کے بارے میں شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے میت کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنارے کو کندھا دینے کے فضائل اور کندھا دینے کا سنت طریقہ بتایا۔

آخر میں شرکا کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوبات دیئے گئے جبکہ غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)