اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کاؤنسل میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے  6 نومبر 2025ء کو تمام کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام کاؤنسل کے ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اہم نکات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭نئی تجوید کلاس میں اسلامی بہنوں کو داخلے کروانا٭فیضانِ صحابیات میں رہائشی کورسز کی 2026ء کی پلاننگ٭شارجہ(Sharjah)،متحدہ عرب امارات کے بُک فیئر میں حصہ لینا٭سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر کرنا۔