27 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل کرنے اور ماہِ قافلہ منانے کے
لئے 14 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (نابینا اور
معذور افراد) پر مشتمل ایک ماہ کا
قافلہ چکلالہ ٹاؤن، راولپنڈی کی جامع مسجد فضیل رضا پہنچا جہاں انہوں نے مختلف
دینی کاموں میں حصہ لیا۔
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو
فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں وضو، غسل اور طہارت کے مسائل سکھائے۔
بعدازاں جامع مسجد فضیل رضا میں مقامی اسپیشل
پرسنز کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami