11 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈائریکٹر ، پرنسپل اور ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے فرض و سنت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور اسلام آبادG-11 میں ہونے والے ”اشاروں کی زبان کورس“ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)