پنجاب
بھر کے برانچ منیجرز اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ میٹنگ
10
نومبر 2025ء کو جہلم، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت پنجاب بھر کے برانچ منیجرز اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ
میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس
میٹنگ میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ماہانہ میٹنگ کے
پوانٹس پر گفتگو کرتے ہوئے
ماہِ قافلہ کے موقع پر قافلوں میں سفر
کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
صوبائی ذمہ دار نے اپنی گفتگو کے دوران ٹیلی
تھون عطیات 2025ء کی کارکردگی کے بارے میں شرکا سے فالو اپ لیا اور
اس میں نمایاں کارکردگی کے حامل 5 برانچز کا اعلان کیا۔
اسی
طرح صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے کاموں میں مزید اضافے کے لئے نیوہائرنگ کے حوالے سے
اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami