22 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
جامع
مسجد صدیق اکبر ناظم آباد ٹاؤن میں کفن
دفن اور نمازِ جنازہ سے متعلق کورس
Fri, 14 Nov , 2025
1 hour ago
شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ناظم آباد ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد صدیق اکبر میں 11
نومبر 2025ء کو کفن دفن اور نمازِ جنازہ سے متعلق ایک کورس منعقد کیا گیا جس میں امام
ِ مسجد سیّد راشد عطاری، مسجد انتظامیہ اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے غسلِ میت کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے / پہنانے
کے حوالے سے حاضرین کی شرعی رہنمائی کی اور انہیں نماز جنازہ ادا کرنے کا طریقہ بھی سکھایا۔
علاوہ
ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تدفین کرنے اور میت کو کندھا دینے کا صحیح طریقۂ کار
بتایا نیز ان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں اُن کی تربیت کی۔(رپورٹ: شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami