21 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
مومن
آباد ٹاؤن کی جامع مسجد اقصیٰ میں اسپیشل
پرسنز کے درمیان مختلف دینی کام
Thu, 13 Nov , 2025
3 hours ago
11
نومبر 2025ء کو مومن آباد ٹاؤن، ڈسٹرکٹ
اورنگی کی جامع مسجد اقصیٰ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف
دینی کام ہوئے جن میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔
کراچی
بلائنڈ سٹی ذمہ دار محمد جمیل عطاری نےبعدنمازِ عشا اشاروں کی زبان میں درس دیا جس کے بعد اورنگی
ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری نے علاقے کے مختلف مقامات پر ڈیف (معذور) اسلامی بھائیوں کے درمیان چوک
درس دیا اور انہیں 1 ماہ راہِ خدا عزوجل کے
قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر
اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami