21 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
6 نومبر 2025ء کو لاہور کے مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی
الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الاقتصاد اور تخصص فی فقہ الحلال کے طلبۂ کرام
موجود تھے۔
اس
سیشن کے دوران رکنِ شعبہ مولانا رضوان
عطاری مدنی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا طلبۂ کرام
کو شعبہ جوائن کرنے کا طریقۂ کار سمجھایا
نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا بھی ذہن دیا۔
آخر
میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں تخصصات کے طلبۂ کرام نے مختلف سوالات کئے
جس کے رکنِ شعبہ نے تفصیلی جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami