پنجاب پاکستان کے شہر بہاولپور میں 4 نومبر 2025ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ منیجرز شریک ہوئے۔

اس موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے HOD سیّد غلام الیاس عطاری نے ”Emotional Intelligence “ کے حوالے سے منیجرز کی رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز میں اپنے شعبے کا کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ HOD نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق منیجرز کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)