دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 13  نومبر 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماعات میں مسلمانوں کی اصلاح، کردار کی تعمیر اور بہتر زندگی گزارنے کے طریقے بیان کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکا کو گناہوں سے توبہ کی ترغیب دی جاتی ہے اور روحانی ترقی کے لئے ذکر و اذکار و دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ نورانی مسجد نشتر اسکوائر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، وش بینکوئٹ ہال نزد بس اسٹینڈ جیکب آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد فاطمۃ الزہرا کری روڈ راولپنڈی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور محمد علی جامع مسجد، چوموہانی، انوارہ، چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔